30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شواھد فی اللالی۔ |
اور طبرانی نے کبیر میں ابی الدرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور لآلی میں اس کے شواہد ہیں۔ت) |
حدیث ۳۵: کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من اطعم اخاہ المسلم شھوتہ حرمہ اﷲ علی النار رواہ البیھقی فی شعب الایمان[1] عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جو اپنے بھائی مسلمان کو اس کی چاہت کی چیز کھلائے اﷲ تعالٰی اسے دوزخ پر حرم کردے(اسے بیہقی نے شعب الایمان میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۳۶:کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من موجبات الرحمۃ اطعام المسلم المسکین۔رواہ الحاکم[2] وصححہ ونحوہ البیھقی وابواشیخ فی الثواب عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
رحمت الٰہی واجب کردینے والی چیزوں میں سے غریب مسلمانوں کو کھانا کھلانا ہے(روایت کیا اسے حاکم نے اور اس کی تصحیح کی،اور ایسے ہی بیہقی اور ابوالشیخ نے ثواب میں جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت) |
حدیث ۳۷ تا ۴۶: فرماتےصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الدرجات افشاء السلام واطعام الطعام والصلٰوۃ باللیل والناس نیام قطعۃ من حدیث جلیل نفیس جمیل مشہور مستفید مفید مفیض،رواہ امام الائمۃ ابوحنیفۃ [3]والامام احمد وعبدالرزاق فی مصنفہ والترمذی والطبرانی عن ابن عباس |
یعنی اﷲ عزوجل کے یہاں درجہ بلند کرنے والے ہیں سلام کا پھیلانا اور ہر طرح کے لوگوں کو کھانا کھلانا اور رات کو لوگوں کے سوتے میں نماز پڑھنا(یہ حدیث جلیل نفس جمیل مشہور و مستفید مفید مفیض کا ایك ٹکڑہ ہے۔روایت کیا اسے امام الائمہ ابوحنیفہ اور امام احمد اور عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں اور ترمذی اور طبرانی نے ابن عباس سے، |
[1] شعب الایمان حدیث ۲۳۸۲ دارلکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۲۲۲
[2] المستدرک للحاکم کتاب التفسیر تحت سورۃ البلد دارالفکر بیروت ۲/ ۵۲۴،شعب الایمان حدیث ۳۳۶۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۲۱۷،الترغیب والترھیب بحوالہ الحاکم والبیہقی الترغیب فے اطعام الطعام حدیث ۹ مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۴
[3] جامع الترمذی ابواب تفسیر سورۃ ص امین کمپنی دہلی ۲ /۱۵۵ و مسند احمد بن حنبل ۱/ ۳۶۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع