30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۳۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
احب الاعمال الی اﷲ تعالٰی بعد الفرائض ادخال السرور علی المسلم رواہ فیھما[1] عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
اﷲ تعالٰی کے فرضوں کے بعد سب اعمال سے زیادہ پیارا عمل مسلمانوں کا جی خوش کرنا ہے۔(طبرانی دونوں میں ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۳۱ تا ۳۳: کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
افضل الاعمال ادخال السرور علی المؤمن کسوت عورتہ او اشبعت جوعتہ اقضیت لہ حاجۃ رواہ فی الاوسط [2]عن امیر المؤمنین عمر الفاروق الاعظم و نحوہ ابوالشیخ فی الثواب و الاصبھانی فی حدیث عن ابنہ عبداﷲ و ابن ابی الدنیا بعض اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
سب سے افضل کام مسلمانوں کا جی خوش کرنا ہے کہ تو اس کا بدن ڈھانکے یا بھوك میں پیٹ بھرے یا اس کا کوئی کام پورا کرے۔(اسے اوسط میں امیر المومنین عمر فاروق اعظم سے اور ایسے ہی ابوالشیخ نے ثواب اور اصبہانی نے اپنے بیٹے عبداﷲ کی حدیث میں اور ابن ابی الدنیا نے بعض اصحاب نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۳۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من وافق من اخیہ شھوۃ غفرلہ رواہ العقیلی والبزار والطبرانی [3]فی الکبیر عن ابی الدراء رضی اﷲ تعالٰی عنہ ولہ |
یعنی جس مسلمان کا جی کسی کھانے پینے یا کسی قسم حلال چیز کو چاہتاہو اتفاق سے دوسرا اس کے لئے وہی شیئ مہیا کردے اﷲ تعالٰی عزوجل اس کے لئے مغفرت فرمادے(اسے عقیلی،بزار |
[1] اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ الطبرانی فی الکبیر کتاب الادب الباب الثالث دارالفکر بیروت ۶/ ۲۹۳،المعجم الاوسط حدیث ۷۹۰۷ مکتبہ المعارف ریاض ۸/ ۴۴۳
[2] الترغیب والترھیب بحوالہ الطبرانی فی الاوسط التڑغیب فی حوائج المسلمین حدیث ۱۹ مصطفی البابی مصر۳/ ۳۹۴
[3] الضعفاء الکبیر ترجمہ نصر بن نجیح الباہلی دارالکتب العلمیہ بیروت ۴/ ۲۹۶،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی والبزار کتاب الاطعمہ باب فیمن وافق من اخیہ شہوۃ دارالکتاب بیروت ۵/ ۱۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع