دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ان اعجل البرثوابا سلۃ الرحم حتی ان اھل البیت لیکونون فجرۃ فتنمو اموالھم ویکثر عددھم اذاتواصلوا،رواہ الطبرانی [1] عن ابی بکرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

بے شك سب نیکیوں میں جلد تر ثواب میں صلہ رحم ہے یہاں تك کہ گھر والے فاسق بھی ہو تو ان کے مال زیادہ ہوتے ہیں اور ان کے شمار بڑھتے ہیں جب آپس میں صلہ رحم کریں، (اسے طبرانی نے ابی بکرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

دوسری روایت میں اتنا اور ہے:

ومامن اھل بیت یتواصلون فیحتاجون، رواہ ابن حبان [2]فی صحیحہ۔

کوئی گھروالے ایسے نہیں کہ آپس میں صلہ رحم کریں پھر محتاج ہوجائیں۔(اسے ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا۔ت)

حدیث ۲۶:فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

صلۃ الرحم وحسن الخلق وحسن الجوار یعمرن الدیار ویزدن فی الاعمار۔رواہ الامام احمد[3] و البیھقی فی الشعب بسند صحیح علی اصولنا عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔

صلہ رحم اورنیك خوئی اور ہمسایہ سے نیك سلوك شہروں کو آباد اورعمروں کو زیادہ کرتے ہیں،(اسے امام احمداور بیہقی نے شعب عن بسند صحیح ہمارے اصول پر ام المومنین الصدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۲۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

صنائع العروف تقی مصارع السوء والاٰفات الھلکات واھل المعروف فی

نیك سلوك کے کام بری موتوں آفتوں ہلاکتوں سے بچاتے ہیں اور دنیا میں احسان والے

 


 

 



[1] مجمع الزوائد کتاب البروالصلۃ باب صلۃ الرحم وقطعا دارالکتب بیروت ۱/ ۱۵۲،المعجم الاوسط حدیث مکتبہ المعارف ریاض ۲/ ۵۶

[2] موار دالظمان باب صلۃ الرحم حدیث ۲۰۳۸ المطبعۃ السلفیۃ مکۃ المکرمۃ ص۴۹۹

[3] شعب الایمان حدیث ۷۹۶۹ دارالکتب العربیہ بیروت ۶/ ۲۲۶،کنز العمال بحوالہ حم ھب عن عائشہ حدیث ۶۹۱۰ موسسۃالرسالہ بیروت ۳/ ۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن