30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲۱ و ۲۲:فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من سرہ ان یمدلہ فی عمرہ ویوسع لہ فی رزقہ ویدفع عنہ میتۃ السؤ فلیتق اﷲ ولیصل رحمہ۔رواہ عبد اﷲ ابن الامام فی زوائد [1]المستدرك والبزار بسند جید والحاکم فی المستدرك عن امیر المؤمنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ والحاکم تحوہ فی حدیث عن عقبۃ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جسےخوش آئے کہ اس کی عمر دراز ہو۔رزق وسیع ہو اور بری موت دفع ہو وہ اﷲ سے ڈرے اور اپنے رشتہ داروں سے نیك سلوك کرے(اسے عبداﷲ ابن امام نے زوائد المسند میں اور بزار نے بسند جید اورحاکم نے مستدرك میں امیر المؤمنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے اور یونہی حاکم نے حدیح عقبہ بن عامر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۲۳:فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
صلۃ القرابۃ مثراۃ فی المال محبۃ فی الاھل منسأۃ فی الاجل رواہ الطبرانی [2]بسند صحیح عن عمرو بن سھل رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
قریبی رشتہ داروں سے سلوک،مال کا بہت بڑھانے والا،آپس میں بہت محبت کرنے والا عمر کا زیادہ کرنے والا ہے۔(اسے طبرانی نے صحیح سند کے ساتھ عمرو بن سہل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۲۴:فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
صلۃ الرحم تزید فی العمر رواہ القضاعی [3]عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
صلہ رحم سے عمر بڑھتی ہے(اسے قضاعی نے ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۲۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع