30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
(رواہ ابن عساکر[1] عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ) |
ابن عساکر نے جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
صلوا الذی بینکم وبین ربکم بکثرۃ ذکرکم لہ وکثرۃ الصدقۃ بالسروالعلانیۃ ترزقوا وتنصروا وتجبروا۔رواہ ابن ماجۃ [2] عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اﷲ عزوجل کے ساتھ اپنی نسبت درست کرو اس کی یاد کی کثرت اور خفیہ وظاہر صدقہ کی تکثیر سے کہ ایسا کرو گے تو روزی اور مدد دئیے جاؤ گے،تمھاری شکستگیاں درست کی جائیں گی(اسے ابن ماجہ نے جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۴ تا ۱۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الصدقۃ تطفئ الخطیئۃ کما یطفئ الماء النار،رواہ الترمذی [3] وقال حسن صحیح عن معاذ بن جبل ونحوۃ ابن حباب فی صحیحہ عن کعب بن عجرۃ و کابی یعلٰی بسند صحیح عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنھم وابن المبارك عن عکرمۃ مرسلا بسند حسن۔ |
صدقہ گناہ کو بجھادیتاہے جیسے پانی آگ کو(روایت کیا اسے ترمذی نے اور حسن صحیح کہا،معاذبن جبل سے اور ایسے ہی ابن حباب نے اپنی صحیح میں کعب بن عجرہ سے،جیسے ابی یعلٰی نے بسند صحیح جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے اور ابن مبارك نے عکرمہ سے مرسلا بسند حسن۔ت) |
حدیث ۱۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
مثل المؤمن ومثل الایمان کمثل الفرس فی اخبتہ یجول ثم |
مسلمان اور ایمان کی کہاوت ایسی ہے جیسے چراگاہ میں گھوڑا اپنی رسی سے بندھا ہوا کہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع