30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ الطبرانی [1]فی الکبیر عن رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
(اسے طبرانی نے کبیر میں رافع بن خدیج رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت) |
حدیث ۸:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الصدقۃ تمنع سبیعن نوعا من انواع البلاء اھونھا الجذام والبرص،رواہ الخطیب [2] عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
صدقہ ستر بلا کو روکتا ہے جن کی آسان تر بدن بگڑنا اور سپید داغ ہیں(والعیاذ باﷲ تعالٰی)(اسے خطیب نے انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۹۔۱۰:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
باکروابالصدقۃ فان البلاء لایخطّاھا،رواہ الطبرانی [3] عن امیر المومنین علی والبیھقی عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
صبح تڑکے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی (اسے طبرانی نے امیر المومنین حضرت علی اور بیہقی نے انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الصدقات بالغدوات یذھبن بالعاھات رواہ الدیلمی [4]عن انس رضی اﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
صبح کے صدقے آفتوں کو دفع کردیتے ہیں۔(اس کو ویلمی نے انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۲:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
الصدقۃ تمنع القضاء السوء |
صدقہ بری قضا کو ٹال دیتاہے۔(اس کو |
[1] المعجم الکبیر عن رافع بن خدیج حدیث ۴۴۰۲ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۴/ ۲۷۴
[2] تاریخ البغداد ترجمہ ۴۳۲۶ الحارث بن نعمان دارالکتب العربی بیروت ۸/ ۲۰۸
[3] المعجم الاوسط حدیث ۵۶۳۹ مکتبہ المعارف ریاض ۶/ ۲۹۹،السنن الکبرٰی کتاب الزکوٰۃ باب فضل من اصبح صائما الخ دارصادر بیروت ۴/ ۱۸۹
[4] الفردوس بما ثور الخطاب حدیث ۳۷۳۷ دارالکتب العربی بیروت ۲/ ۴۱۴،الجامع الصغیر بحوالہ الفردوس عن انس حدیث ۵۱۴۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۳۱۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع