30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۷)مسلمان بھائیوں کو کھانا دینا (۸)مسلمانوں کا کھانے پر مجتمع ہونا۔
اور ان سب امور کو جب بہ نیت صالحہ ہوں باذن اﷲ تعالٰی رضائےھ خدا عفوو خطاء ودفع بلا میں دخل تام ہے ظاہر ہے کہ قحط،وباء،ہر مصیبت وبلا گناہ کے سبب آتی ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی "وَ مَاۤ اَصٰبَکُمۡ مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیۡدِیۡکُمْ وَ یَعْفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿ؕ۳۰﴾"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور تمھیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمھارے ہاتھوں نے کمایا اور بہت کچھ تو معاف فرمادیتاہے۔(ت) |
تواسباب مغفرت ورضاورحمت بلا شبہ اس کے عمدہ علاج ہیں۔اب بتوفیق اﷲ تعالٰی احادیث سنئے:
حدیث ۱:حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الصدقہ لتطفئ غضب الرب و تدفع میتۃ السوء،رواہ الترمذی[2] و حسنۃ وابن حبان فی صحیحہ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بیشك صدقہ رب عزوجل کے غضب کو بجھاتا اور بری موت کو دفع کرتاہے(اسے ترمذی،اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا،ترمذی نے اس کی تحسین کی۔ت) |
حدیث ۲:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اتقوا لناروالو بشق تمرۃ فانھا تقیم العوج وتدفع میتۃ السوء،الحدیث رواہ ابویعلی والبزار[3]عن الصدیق الاکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
دوزخ سے بچو اگر چہ آدھا چھوہارا دے کر کہ وہ کجی کو سیدھا اور بری موت کو دور کرتاہے الحدیث(ابویعلٰی اور بزار نے اسے صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
[1] القرآن الکریم ۴۲/ ۳۰
[2] جامع الترمذی ابواب الزکوٰۃ باب ماجاء فی فضل الصدقہ امین کمپنی دہلی ۱/ ۸۴،کنز العمال بحوالہ ت حب عن انس حدیث ۱۵۹۹۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۳۴۸ و ۳۷۱
[3] مسند ابی یعلی عن ابی بکر حدیث ۸۰ مؤسسۃ علوم القرآن بیروت ۱/ ۷۵،کشف الاستار عن زوائد البزار حدیث ۹۳۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۴۴۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع