دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

کردی جائے پھر ان کے مصارف میں اٹھائی جائے تو ادا ہوجائے گی وان کان بعض المنتظمین من غیر اھل الدین(اگر چہ بعض انتظام کرنے والے دیندار نہ ہوں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۹:از مقام کیلا کھیڑا تحصیل باندپور ضلع نینی تال مسئولہ عبدالمجید خاں مدرسہ زنانہ بروز شنبہ بتاریخ ۱۱ صفر المظفر ۱۳۳۴ھ

جمعرات کی فاتحہ یا بزرگوں کے عرس وغیرہ کا صحیح طور سے تحریر فرمائیں۔زیادہ حد ادب۔

الجواب:

جمعرات کی فاتحہ جائز ہے۔یوہیں عرس اگر منکرات شرعیہ مثل مزامیر وغیرہا سے خالی ہو۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۰:                               مسئولہ ماجد حسین ناظم انجمن تہذیب الاسلام بہرائچ                   پنجشنبہ ۲ شعبان ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام ومفتیان اعلام اس مسئلہ میں کہ ماہ شعبان کی چودھویں تاریخ کو عوام اہلسنت میں مدت مدید سے دستور چلاآرہا ہے کہ حلوا پکا کر اس پرحضرت اویس قرنی وحضرت حمزہ سید الشہداء رضی الله تعالٰی عنہما اور اپنے دوسرے خاندانی لوگوں کا فاتحہ کرتے ہیں اور کچھ حصہ محتاجوں کو اور باقی اعزاواقارب میں تقسیم کیا کرتے ہیں اور اس رسم کو لوگ بطور اتباع سلف کرتے ہیں،بعض علماء نے اس رسم کو بے اصل اور ہنود کی رسوم کے مشابہ فرماکر روکتے ہیں اور بعض اس رواج کو بے ضرر جان کر منع نہیں فرماتے اور بعض کو اصرار ہے کہ یہ رواج قدیم بے سبب نہیں ہے لہذا تارك کو خاطی کہتے ہیں جواب دندان شکن مفصل مدلل ارشاد فرمایا جائے۔یہ رواج مسلمانوں میں کس زمانہ سے شروع ہوا ہے اور اس کی شریعت اسلامیہ میں کوئی اصلیت ہے یا نہیں فقط

الجواب:

شریعت اسلامیہ میں ایصال ثواب کی اصل ہے اور صدقات مالیہ کا ثواب باجماع ائمہ اہلسنت پہنچتاہے اور تخصیصات عرفیہ کوحدیث نے جائز فرمایا کہ:

صوم یوم السبت لالك ولا علیك [1]۔

سنیچر کا روزہ نہ تجھے مفید ہے اور نہ تیرے لئے نقصان دہ ہے۔(ت)

مانعین کی یہ جہالت ہے کہ جواز خصوصی کے لئے دلیل خصوصی مانگتے ہیں اور منع خصوص کے لئے


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن الصماء بنت یسر رضی اﷲ تعالٰی عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/ ۳۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن