دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

فتح القدیر [1]وغیرہ۔

جیسا کہ فتح القدیر وغیرہ میں مذکور ہے۔(ت)

لہذا حکم وہی ہے کہ ایسی کھچڑی مطلقًا حرام ہے اور اس کی اعانت ہر طرح ناجائز،معہذا اگر فرض کرلیں کہ صورت اولٰی واقع ہو تو اس میں اہلسنت کو ان بے دینوں کی مجالست مصاحبت توقیر سے چارہ نہ ہوگا اوریہ خود حرام ہے۔قال اﷲ تعالٰی:

" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸"[2]

اگر تمھیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھو۔(ت)

اور حدیث میں ہے:

من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام [3]۔

جس نے کسی بدعتی آدمی کی تعظیم کی اس نے بلا شبہہ اسلام کے گرانے(مٹانے)پر امداد کی۔(ت)

رہی زکوٰۃ اگر بطور چندہ دی گئی اور چندہ میں خلط کرلی گئی اور عام مصارف میں بلالحاظ تملیك فقیر اٹھتی رہی جب تو ہر گز ادا نہ ہوگی اگرچہ یتیم خانہ خاص اہلسنت کا ہو۔

لماصرحوا بہ ان رکنھا التملیك فلا تجوز فی بناء مسجد اوتکفین میت وغیر ذٰلك وصرحوا ان الخلط استھلك فلا تتادی بہ کما فی الفتاوٰی العالمگیریۃ وغیرھا۔

اس لئے کہ ائمہ فقہ نے اس مسئلہ کی تصریح فرمائی کہ زکوٰۃ کارکن تملیك ہے(یعنی زکوٰۃ لینے والے کو مال زکوٰۃ کا مالك بنا دینا)لہذا تعمیر مسجد اور تکفین میت اور اس نوع کی دوسری صورتوں میں زکوٰۃ جائز نہ ہوگی(اس لئے کہ ان میں تملیك نہیں پائی جاتی)اور یہ بھی انھوں نے تصریح فرمائی کہ ایك مال کو دوسرے مال میں خلط کرنا یعنی ملانا اسے نیست ونابود کردینا ہے لہذاس سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی،جیسا کہ فتاوٰی عالمگیری وغیر میں مزکور ہے۔(ت)

اور اگر بطور زکوٰۃ دی جائے اور جدا رکھی جائے اور یتیموں فقیروں کے قبضہ میں دے کہ تملیك


 

 



[1] حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب مایفسد الصوم نورمحمد کارخانہ تجارت کراچی ص۳۷۰

[2] القرآن الکریم ۶/ ۶۸

[3] مشکوٰۃ المصابیح کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ مجتبائی دہلی ص۳۱،شعب الایمان حدیث ۹۴۶۴ دارالکتب العلمیہ بیروت ۷/ ۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن