دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سے ہے کچھ برہنہ پا برہنہ بدن صرف ایك کملی کفنی کی طرح چیر کر گلے میں ڈالے خدمت اقدس حضور پر نور سید عالم صلی الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوئے حضور پر نور رحمت عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی محتاجی دیکھی چہرہ انور کا رنگ بدل گیا۔بلا رضی الله تعالٰی عنہ کو اذان کاحکم بعد نماز خطبہ فرمایا بعد تلاوت آیات ارشاد کیا:

تصدق رجل من دینارہ من ورھمۃ من ثوبہ من صاع برہ من صاع تمرۃ حتی قال ولوبشق تمرۃ۔

کوئی شخص اپنی اشرفی سے صدقہ کرے کوئی روپے سے کوئی کپڑے سے،کوئی اپنے قلیل گیہوں سے کوئی اپنے تھوڑے چھوہاروں سے،یہاں تك فرمایا:اگر چہ آدھا چھوہارا۔

اس ارشاد کو سن کر ایك انصارٰی رضی الله تعالٰی عنہ روپوں کو تھیلا اٹھالائے جس کے اٹھانے میں ان کے ہاتھ تك گئے پھر لوگ پے د ر پے صدقات لانے لگے یہاں تك کہ دو انبار کھانے اور کپڑے کے ہوگئے یہاں تك کہ میں نے دیکھا کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا چہرہ انور خوشی کے باعث کندن کی طرح دمکنے لگا اور ارشاد فرمایا:

من سن لی الاسلام سنۃ حسنۃ فلہ اجرھا واجر من عمل بھا بعدہ من غیر ان ینقص من جورھم شیئ [1]۔

جو شخص اسلام میں کوئی اچھی راہ نکالے اس کے لئے اس کا ثواب ہے اور اس کے بعدجتنے لوگ اس راہ پر عمل کریں گے سب کا ثواب اس کے لئے ہے بغیر اس کے کہ ان کے ثوابوں میں کچھ کمی ہو۔

غزوہ تبوك وغیرہ میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا مسلمانوں کو حکم صدقات دینا اور ہر ایك کا کثیر وقلیل حسب مقدرت حاضر لانا منافقین کا تھوڑالانے والوں پر اعتراض کرنا کہ الله تعالٰی اس کے صدقہ سے غنی ہے زیادہ لانے والوں پر اعتراض کرنا کہ یہ ریاء کے لئے ہے اور اس پر آیہ کریمہ:

"اَلَّذِیۡنَ یَلْمِزُوۡنَ الْمُطَّوِّعِیۡنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ فِی الصَّدَقٰتِ وَالَّذِیۡنَ

بے شك لوگ ان ایمانداروں پر جو اپنے دل کے شوق اور خوشی سے خیرات کرتے ہیں الزام

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب الخف علی الصدقۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۲۷،سنن النسائی کتاب الزکوٰۃ باب التحریض علی الصدقۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱/ ۵۶۔۳۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن