30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں:
|
العلم افضل من العبادۃ رواہ الخطیب [1]وابن عبداﷲ فی کتاب العلم عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ العلم خیر من العبادۃ [2]ابوعمر فیہ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ العلم افضل من العمل البیھقی [3]فی الشعب عن البعض الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ العلم خیر من العمل [4]ابوالشیخ عن عبادۃ الصامت رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
علم عبادت سے افضل ہے(اس کو خطیب نے روایت کیا اور ابن عبدالله نے کتاب العلم میں حضرت ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے اس کی روایت کی۔ت) علم عبادت سے بہتر ہے۔(ابوعمر نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ کے حوالہ سے ذکرکیا ہے۔ت) علم عمل سے افضل ہے(امام بیہقی نے شعب الایمان میں بعض صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم سے اسے روایت کیا۔ت) علم عمل سے بہتر ہے(ابوالشیخ نے حضرت عبادہ بن صامت رضی الله تعالٰی عنہ کے حوالے سے اسے روایت کیا ہے۔ت) |
وفی الباب احادیث یعسرا حصاؤھا(اس باب میں احادیث کا شمار مشکل ہے۔ت)امور خیر کے لئے مسلمانوں سے اس طرح چندہ کرنا بدعت نہیں بلکہ سنت ہے ثابت ہے جو لوگ اس سے روکتے ہیں " مَّنَّاعٍ لِّلْخَیۡرِ مُعْتَدٍ اَثِیۡـمٍ ﴿ۙ۱۲﴾"[5](بھلائی اور امور خیر سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور گنہگا رہے۔ت)میں داخل ہوتے ہیں۔صحیحین میں جریر رضی الله تعالٰی عنہ
[1] تاریخ بغداد للخطیب ترجمہ ۲۳۳۸ احمد بن محمد ابن الخفاف دارالکتب العربیہ بیروت ۴/ ۴۳۶،جامع بیان العلم وفضلہ باب تفضیل العلم من العبادۃ دارالفکر بیروت ۱/ ۲۷
[2] جامع بیان العلم وفضلہ باب تفضیل العلم من العبادۃ دارالفکر بیروت ۱/ ۲۷
[3] شعب الایمان حدیث ۳۸۸۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۴۰۳
[4] کنز العمال بحوالہ ابی الشیخ عن عبادہ بن صامت مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/۱۸۲
[5] القرآن الکریم ۶۸/ ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع