دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ثواب نہ پہنچے گا تو وہ خطا پر ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۳:از بنگالہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك موضع میں ایك شخص نے کمال جدودجہد سے ایك مدرسہ اس طور پر قائم کیا کہ از راہ تسہیل امر اطراف کے لوگوں سے استدعا کی کہ جَے مرتبہ گھروں میں کھانا روزانہ پکایا جایا کرے وَے مرتبہ ایك مٹھی ہر اجناس سے یعنی چاول وغیرہ علیحدہ ذخیرہ کردیا کریں اور ختم ماہ پر مدرسہ کے مصارف میں دے دیا کریں،اسی طرح مدت سے یہ مدرسہ جاری ہے اب یہ اعتراض پیدا ہوا ہے کہ یہ طریقہ ناجائزہے بلکہ غیر الله یا شرك یا بدعۃ کے مشابہ ہے۔پس دینے والوں اور تائیدکرنے والوں کو گنہگار بتاتے ہیں آیا عمل مذکورہ شرعًا جائز ہے یانہیں؟ اگر جائز ہے تو دہندہ اور تائید کنندہ اس عمل کا مستحق عذاب ہوگا یا ثواب؟ اگر مستحق عذاب ہوتو اس امر نیك کے باز رکھنے والے اور کارخیر کے روکنے والے پر حسب شرع شریف کیا حکم ہے؟ کیا وہ صورت مذکورہ مشابہ غیر الله یا شرك یا بدعت کے ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر بدعۃ ہو تو کسی قسم کی بدعۃ ہے؟ بادلائل قرآن اور احادیث اور اقوال علماء اور ائمہ مجتہدین مستنبطین کے بیان فرمایا جائے۔ بینوا توجروا عنداللہ(بیان فرماؤ تاکہ تم الله تعالٰی کے ہاں اجر وثواب کے مستحق بن جاؤ۔ت)

الجواب:

صورت مذکورہ بلا شبہہ جائز مستحب ومندوب ہے۔اور اس طرح اعانت مدرسہ کرنے والے اور جولوگ اس اعانت پرمؤید ہوئے سب کے لئے اجر جزیل وثواب جمیل ہے جبکہ وہ مدرستہ مدرسہ دینیہ اور دینے والوں تائید کرنے والے کی نیت محمودہ ہو اسے بدعت کہنا گناہ بتانا سخت جہالت بلکہ امر محمود شرعی کی تحریم ومذمت ہے اور اسے " " وَمَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللہِۚ[1](الله تعالٰی نے تم پر حرام کردیا)وہ جانور جسے ذبح کرتے ہوئے اس پر غیر الله کا نام پکارا گیا۔ت)سمجھنا جسے جاہلان بے خبر صرف لغیر الله کہا کرتے نرا جنون ہے۔جب علم دین کی اعانت وتائید معاذالله غیر اﷲ کے لئے ٹھہرے تو وہ کون سی چیز ہے جو الله کے لئے ہوگی،ایسے جہال سے پوچھا جائے کہ عبادت تو الله کے لئے ہے یا اسے بھی غیر الله کے لئے جانتے ہو۔جب وہ الله کے لئے ہے تو علم دین تو اس سے بھی بہتر و افضل ہے وہ کیونکر غیرالله کے لئے ہوسکتا ہے۔متعدد حدیثوں میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن