دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

شرعًا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

اگر انھیں ممنوعات شرعیہ سے اپنے یہاں باز رکھا جائے اور بغیر کسی امر ممنوع شرعی کی اجرت کے احسانا دیا جائے تو جائز ہے بلکہ اگر اس نیت سے دیں کہ یہ مسلمان اس مال حلال کو پاکر اکل حلال سے بہرہ مند ہوں اور شاید اس کی برکت سے الله تعالٰی ان کو تو بہ نصیب فرمائے تو محمود وحسن وباعث اجر ہے۔صحیح بخاری وصحیح مسلم کی حدیث:

اللھم لك الحمد علی زانیۃ اللھم لك الحمد علی سارق [1]۔

یا اللہ! تیرے لئے ہی تعریف وثنا ہے کہ مال توبدکار کے ہاتھ میں گیا،اے اللہ! تیرے ہی لئے حمد وستائش کہ مال تو چور کے ہاتھ لگ گیا۔(ت)

اس پر شاہد عدل ہے اس صورت میں دینے والے کو دینا اور لینے والے کو لینا حلال وطیب ہے،عالمگیری وغیرہ میں اس کی تصریح ہے اور اگر یہ صورت ہے کہ نہ دے گا تو اسے مطعون کرتے پھرینگے اس کا مضحکہ اڑائیں گے جیساکہ ان کی عادت سے معروف ومشہور ہے تو اس صورت میں بھی اپنے تحفظ کے لئے دینا جائز وحلال ہے اگر چہ انھیں لینا حرام ہے اس کے جواز پر وہ حدیث شاہد کہ ایك شاعر نے بارگاہ رسالت میں آکر سوال کیا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے بلال رضی الله تعالٰی عنہ کو ارشاد فرمایا:

اقطع عنی لسانہ [2]۔

میری طرف سے اس کی زبان کاٹ دے۔

درمختار وغیرہا میں بھی اس کا جواز مصرح ہے۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۲:                               پختنی حلوہ شب برات کی کیا تخصیص ہے؟

الجواب:

یہ تخصیص عرفی ہے لازم شرعی نہیں۔ہاں اگر کوئی جاہل اسے شرعا لازم جانے کہ بے حلوے کے


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب ثبوت اجر المتصدق الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳۲۹

[2] السنن الکبرٰی کتاب الشہادات باب ماجاء فی اعطاء الشعراء دارا صادر بیروت ۱۰/ ۲۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن