30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رأیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال لی انت تشفع لمائۃ الف قلت لہ بم استو جبت ذٰلك یا رسول اﷲ قال باعطائك لی ثواب الصلاۃ علی [1]۔ |
کہ میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا،حضور اقدس نے مجھ سے فرمایا کہ قیامت کے دن تم ایك لاکھ بندوں کی شفاعت کرو گے،میں نے عرض کی:یا رسول الله صلی الله تعالٰی علیك وسلم ! میں کیسے اس قابل ہوا! ارشاد ہوا:تم مجھ پر جو درود پڑھتے ہو اس کا ثواب مجھے دے ڈالتے ہو(یہ شان اس اس نیك اور اعلٰی عمل کا نتیجہ ہے)۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
کان رضی اﷲ تعالٰی عنہ یقول رأیت النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقلت یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیك وسلم قدوھبت لك ثواب صلاتی علیك و ثواب کذا وکذا من اعمالی ان کان ذٰلك ما اردتہ بقولك للسائل الذی قال لک(افاجعل لك ثواب صلاتی کلھا فقلت لہ ذا تکفی ھمك ویغفرلك ذنبک) فقال لی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نعم ذٰلك اردت ولکن ابق لنفسك ثواب الکذا والکذا فانی غنی عنہ [2]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
وہ فرماتے تھے(الله تعالٰی ان سے راضی ہو)میں نے حضور نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی زیارت کی اورآپ کی خدمت میں عرض کی کہ اے الله کے رسول! میں آپ پر جو درود پڑھتاہوں میں نے اس کا ثوآپ کو بخش دیا اور اپنے فلاں فلاں عمل کا ثواب بھی بخش دیا،اگر آپ نے یہی ارادہ کیا تھا اپنے قول سے اس سائل کے لئے جس نے آپ سے عرض کی تھی کیا میں اپنے پڑھے ہوئے تمام درود کا ثواب آپ کو دے ڈالوں؟ تو آپ نے اس سے فرمایا پھر تو یہ تیرے غموں کے لئے کفایت کرے گا اور تیرے گناہ بخش دئے جائیں گے حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں میں نے یہی ارادہ کیا تھا لیکن تو اپنی ذات کے لئے اتنا اتنا ثواب باقی رہنے دے کیونکہ میں اس سے بے نیاز ہوں،اور الله تعالٰی پاک،برتر اور خوب اچھی طرح جاننے والا ہے اور اس بڑی عزت والے کا علم نہایت درجہ کامل اور بڑاپختہ ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع