30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غرض اس مجلس ملائك مانس کے مجلس شادی ہونے کے سبب اس میں قرأت پنج آیت پرانکار محض بے معنی ہے۔
|
نعم حیث یکون منھا اھداؤ ثوابھا للحضرۃ العلیۃ النبویۃ علیہ افضل الصلٰوۃ والسلام والتحیۃ فھذا و ان کان مما نازع فیہ ابن تیمیۃ ووافقہ بعض لکن الحق الصحیح ماعلیہ الجمہور من جواز ذٰلك منھم الامام الاجل تقی الدین علی بن عبدالکافی السبکی والامام البارزی والامام ابن عقیلی الحنبلی والامام الاجل العارف باﷲ علی ابن الموفق والامام ابوالعباس محمد بن اسحق السراج النیشاپوری و الامام سلطان العلماء عزالدین بن عبدالسلام والامام ابن حجر المکی کما فی عقود الدریۃ والامام النویری والامام شہاب الدین احمد بن الشلبی الحنفی کما فی ردالمحتار وشیخ الاسلام القایاتی والامام شرف الدین المناوی والامام کمال الدین محمد بن الھمام المحقق المجتھد کما یستفاد منہ الامام العارف باﷲ ابوالمواھب سیدی محمد الشاذلی والامام العارف عبدالوھاب الشعرانی کما سیأتی وغیرھم من العلماء الاجلۃ المتقدمین والمتأخرین |
ہاں البتہ جہاں آیات مبارك کا ثواب بطور ہدیہ بارگاہ عالیہ نبویہ میں پہنچا نا مقصو دہو،اس میں اگر چہ حافظ ابن تیمیہ اور ان کے بعض موافقین نے نزاع اور اختلاف کیا ہے مگر حق اور صحیح بات یہی ہے جس پر ائمہ جمہور قائم ہیں کہ آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو کلام پاك کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔ جن بزرگوں نے اس کو جائز قرار دیا ہے ان میں(۱)جلیل القدر امام تقی الدین علی بن عبدالکافی سبکی(شافعی)ہیں (۲)امام بارزی(۳)امام ابن عقیلی حنبلی(۴)امام کبیر عارف بالله علی بن موفق(۵)ابوالعباس امام محمد بن اسحق سراج نیشاپوری(۶)سلطان العلماء امام عزالدین بن عبدالسلام (۷)امام ابن حجر مکی جیسا کہ عقود الدریہ میں ہے۔(۸)امام نویری(۹)امام شہاب الدین احمد بن شلبی حنفی جیسا کہ فتاوٰی شامی میں ہے(۱۰)شیخ الاسلام امام قایانی(۱۱)امام شرف الدین مناوی(۱۲)امام کمال الدین محمد ابن ہمام محقق ومجتہد جیسا کہ ان کے کلام سے مستفاد ہوتاہے(۱۳)عارف بالله امام ابوالمواہب سیدی محمد شاذلی(۱۴)امام عارف عبدالوہاب شعرانی جیسا کہ عنقریب ذکر ہوگا۔ان کے علاوہ دیگر جلیل القدر علماء کرام متقدمین ومتأخرین |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع