دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

چنانچہ سوم میں بعد ختم کلام مجید پنج آیت پڑھ کے شیرینی تقسیم کرتے ہیں محفل میلاد میں پرھنا موجب کراہت ہے؟ بینوا توجروا (بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

پنج آیت میں شادی وغمی کا تفرقہ اور اسے مجلس غم سے مخصوص ماننا محض باطل وبے اصل ہے صحابہ کرام کی عادت کریمہ تھی جب کسی مجلس میں جمع ہوتے کسی سے کچھ آیات کلام مجید پڑھ کر سنتے،عالمگیریہ میں ہے:

لوقرأ طمعا فی الدنیا فی المجالس یکرہ وان قرأ لوجہ اﷲ تعالٰی لایکرہ وقد کان اصحاب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ واصحابہ اذاجتمعوا امروا احدھم ان یقرأسورۃ من القراٰن کذا فی الغرائب [1]۔

اگر دنیوی لالچ اور طمع کی بنا پر مجلس میں قرآن مجید پڑھا جائے تو یہ مکروہ ہے۔اور اگر الله تعالٰی کی رضا جوئی کے لئے پڑھا جائے تو مکروہ نہیں اور بے شك اصحاب رسول(صلی الله تعالٰی علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم)جب کسی مجلس میں جمع ہوتے تو اپنے ساتھیوں میں سے کسی ایك کو فرمایا کرتے تھے کہ وہ قرآن مجید کی کوئی سورت تلاوت کرے۔یونہ غرائب میں ہے۔(ت)

حدیث میں ہے حضور پر نور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان ھذا القراٰن مأدبۃ اﷲ فاقبلوا مادبتہ ما استطعتم رواہ الحاکم[2] وصححہ عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

بیشك یہ قرآن الله عزوجل کی طرف سے تمھاری دعوت ہے تو جہاں تك ہوسکے اس کی دعوت قبول کرو،(حاکم نے حضرت عبدالله ابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے اسے روایت کرکے اس کی تصحیح فرمائی۔ت)

دوسری حدیث میں ہے فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

کل مؤدب یحب ان یؤتی ادبہ وادب اﷲ القراٰن فلا تھجروہ(رواہ

ہر دعورت کرنے والا دوست رکھتا ہے کہ لوگ اس کی دعورت میں آئیں اور الله عزوجل کا خوان نعمت قرآن ہے تو اسے نہ چھوڑو(اس کی

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الرابع نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۱۶

[2] المستدرک للحاکم کتاب فضائل القرآن القرآن مأدبۃاللہ دارالفکر بیروت ۱/ ۵۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن