دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

فیھا قبل الغسل اعتبارا للظاھر کما کرہ الترضئ بسور الدجاجۃ المخلاۃ لانھا لاتتوقی عن النجاسۃ فی الغالب الا ان الاصل فی الاشیاء الطہارۃ وتشککنا فی النجاسۃ فلم تثبت النجاسۃ بالشك ھذا حاصل ماذکر عن الذخیرۃ [1]۔

حال کا اعتبار کرتے ہوئے جیسے اس مرغی کے جھوٹے سے وضو کرنا مکروہ ہے جو گلی کوچوں میں آزاد پھرنے والی ہے اس لئے کہ وہ گندگی سے محفوظ نہیں ہوتی البتہ اصل اشیاء میں طہارت ہوتی ہے اور ہمیں نجاست کامحض شك ہوجائے تو شك سے نجاست ثابت نہیں ہوتی خلاصہ از ذخیرہ مذکور ہوا۔(ت)

نصاب الاحتساب میں ہے:

قال العبد اصلحہ اﷲ تعالٰی وما اتبلینا من شراء السمن والخل واللبن و الجبن وسائر المائعات من الھنود علی ھذا الاحتمال تلویث اواینھم وان نسائھم لاتتوقین عن السرقین وکذا یاکلون لحم ماقتلوہ وذٰلك میتۃ فالا باحۃ فتوٰی والتحرز تقوٰی [2] اھ ملخصا واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب۔

بندہ کہتاہے کہ الله تعالٰی اس کی اصلاح فرمائے اور ہم گھی،سرکہ،پنیر،دودھ اور دیگر تمام سیال چیزیں ہندؤوں سے خریدتے ہیں۔ان کی عورتیں گوبروغیرہ سے پرہیز نہیں کرتیں، اور ہندو لوگ بغیر ذبح کئے مارڈالے جانے والے جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں اس لئے ان کے برتنوں کے ناپاك ہونے کا احتمال ہوتاہے ان کے برتنوں کے استعمال کی اباحت ہمارے لئے بربتائے فتوٰی ہے جب کہ ان سے پرہیز کرنا تقوٰی ہے ملخصا۔الله تعالٰی پاك برتر اور خوب جاننے والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۸:                               از پیلی بھیت محلہ پکریا مرسلہ شیخ عبدالوہاب صاحب     ۱۵ ربیع الاول شریف ۱۳۱۲ھ

حامی دین ومفتی شرع متین جناب مولوی محمد احمد رضاخاں صاحب انار الله برہانہ بعد سلام علیك ورحمۃ الله غرض ہے کہ مسئلہ حل طلب ارسال حضور ہے براہ کرم جلد جواب سے مشرف فرمائے،بعد ختم بیان ولادت جناب رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اگر پنج آیت پرھ کر شیرینی تقسیم کی جائے تو جائز ہے یاناجائز؟ اعتراض یہ ہے کہ پنج آیت مخصوص محفل غم کے واسطے ہیں نہ کہ محفل شادی کے


 

 



[1] الحدیقۃ الندیہ شرح الطریقہ المحمدیہ النوع الرابع مکتبہ نوریہ رضویہ لائلپور ۲/ ۷۱۲

[2] نصاب الاحتساب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن