دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(کھلا بٹ، ہزارہ)کے صاحبزادے اور استاذالاساتذہ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا محمد خلیل صاحب محدث ہزاروی کے نواسے ہیں، آپ نے تمام درسیات اپنے والد گرامی سے پڑھیں فارغ التحصیل ہوتے ہی در س وتدریس سے وابستہ ہوگئے اور سالہا سال آپ نے اہلسنت کے معروف ادارے جامعہ رحمانیہ ہری پور میں بطور شیخ الحدیث تدریسی فرائض سرانجام دئے، آپ کے آباء واجداد نے ڈنکے کی چوٹ پر احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ سرا نجام دیا، چنانچہ آپ کے والد گرامی حضرت مولانا قاضی محمد عبدالسبحان صاحب اور برادر اکبر حضرت مولانا قاضی غلام محمود صاحب رحمۃالله تعالٰی علیہما کی متعد درسی وغیر درسی تصانیف ارباب علم میں معروف ہیں۔مناظرہ ورد بد مذہباں خصوصا رد وہابیہ میں ان بزرگوں کی خدمات کو اہل سنت وجماعت میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

تئیسویں۲۳ جلد

یہ جلد"کتاب الحظروالاباحۃ"کاتیسرا حصہ ہے جو ۴۰۹ سوالوں کے جوابات اور مجموعی طور پر ۷۶۸ صفحات پرمشتمل ہے، اس جلد میں بنیادی طور پر جن ابواب کوزیربحث لایاگیا وہ یہ ہیں:

طہارت، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، جنائز، زیارت قبور، ایصال ثواب، صدقہ وخیرات، سوال، ذکرودعا، نکاح وطلاق، نسب، رسم ورواج، حدودتعزیر، آداب، زینت، کسب وحصول مال، علم وتعلیم اور مجالس ومحافل۔

دیگر کئی ایك ابواب سے متعلق مسائل کثیرہ پرضمنًا گفتگو واقع ہوئی، لہٰذا راقم الحروف نے مسائل رسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ مسائل ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کی سہولت کے لئے تیارکردی ہے نیز اس جلدمیں شامل مستقل ابواب سے متعلق مسائل اگر کہیں ایك دوسرے کے تحت ضمنًا مندرج تھے تو ان کی فہرست ہم نے متعلقہ باب کی مفصل فہرست کے آخرمیں بطورضمیمہ ذکرکردی ہے تاکہ ان مسائل کی تلاش میں دقت وابہام پیدانہ ہو۔

انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پرمشتمل مندرجہ ذیل سات رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں:

(۱)الکشف شافیا حکم فونو جرافیا (۱۳۲۸ھ)

فونوگراف میں قرآن پاك بھرنے اور سننے نیز اس سے مزامیر وغیرہ کی آوازیں سننے کاحکم

(۲)حك العیب فی حرمۃ تسوید الشیب(۱۳۰۷ھ)

سیاہ خضاب کی حرمت کاسولہ حدیثوں اور اقوال ائمہ سے ثبوت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن