30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اگر اس کے پاس مال حلال بھی تھا اور اس کا خاص حرام سے ہونا معلوم نہیں یا زر حرام سے خریدی ہوئی کوئی چیزہے جس کی خریداری میں زرحرام پر عقد ونقد جمع نہ ہوئے یعنی یہ نہ ہوا کہ حرام روپیہ دکھا کر کہا ہو کہ اس کے عوض دے دے پھر وہی روپیہ اس کے ضمن میں دیا ہو تو اس پر فاتحہ پڑھنے اور کھانے میں حرج نہیں اگر چہ صورت مذکورہ میں خلاف احتیاط ضرور ہے۔عالمگیریہ میں ذخیرہ سے ہے امام محمد فرماتے ہیں:
|
بہ ناخذ مالم نعرف شیأا حرام بیعنہ [1]۔ |
ہم اس کو اختیار کرتے ہیں جب تك کسی معین شے کے حرام ہونے کو نہ پہچانیں(ت)اگر یہ صورت تھی تو امام پر الزام نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔ |
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع