دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

(۱)شخص مذکور اگر چہ کیسا ہی فاسق فاجر تھا اگر چہ بے توبہ مراجبکہ مسلمان تھا اس کے جنازہ کی نماز لازم تھی نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الصلٰوۃ واجبۃ علی کل مسلم براکان او فاجرا و ان ھو عمل الکبائر [1]۔

ہر مسلمان خواہ نیك ہو یا بد،اس کی نماز جنازہ پڑھنی واجب ہے اگرچہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو(ت)

درمختار میں ہے:

وھی فرض علی کل مسلم مات خلااربعۃ [2] الخ ولیس ھذا منھم واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب کوئی مسلمان مر جائے تو اس پر نماز پڑھنی فرض (کفایہ) ہے سوائے چار آدمیوں کے کہ ان کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے اور یہ ان میں سے نہیں،والله تعالٰی اعلم۔(ت)

(۲)جو مال اس نے بعینہٖ چوری یاجوئے سے حاصل کیا اس پر ختم وفاتحہ پڑھنا حرام ہے اور اس کا کھانا حرام ہے مگر اسے جس سے وہ مال لیا گیا یا وہ معلوم نہ ہو تو فقیر کو بحیثیت مال لاوارثی نہ بحیثیت ایصال ثواب سمجھ کر کھایا وہ قابل امامت نہیں جب تك تائب نہ ہو بلکہ اسے جدید اسلام کا حکم ہے۔عالمگیریہ میں ہے:

لوتصدق علی فقیر بشیئ من مال الحرام یرجوا الثواب یکفر ولو علم الفقیر بذٰلك فد عالہ وامن المعطی فقد کفر کذا فی المحیط [3]۔

اگر کسی محتاج پر حرام مال میں سے کچھ خیرات کرے اور ثواب کی امید رکھے تو کافر ہوجائے گا،اگر محتاج کو اس مال کے حرام ہونے کا علم ہو پھر اسے مال دینے کے لئے کوئی بلائے اور وہ اس کے لئے دعا کرے اور دینے والا آمین کہے تو دونوں کافر ہوئے محیط میں یہی مذکور ہے۔(ت)

 


 

 



[1] سنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الصلٰوۃ خلف من لایحمدہ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۲۱

[2] درمختار کتاب الجنائز مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۲۲

[3] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع نورانی کتب کانہ پشاور ۲/ ۲۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن