30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رحمۃ الله علیہ کے حوالے سے عورتوں کے لئے زیارت قبور کی اجازت پر زوردیا تھا ان کو یہ جواب بھیجا گیا۔
الجواب:
بسم الله الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
مولٰینا المکرم مولوی حکیم عبدالرحیم صاحب زید کرمہم،السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ،آپ کی دو رجسٹریاں آئیں،تین مہینے سے زائد ہوئے کہ میری آنکھ اچھی نہیں میری رائے اس میں خلاف پر ہے مدت ہوئی،اس بارے میں میرا فتوٰی تحفہ حنفیہ میں چھپ چکا،میں اس رخصت کو جو بحرالرائق میں لکھی مان کر نظر بحالات نساء سوائے حاضری روضہ انور کے کہ واجب یا قریب بواجب ہے۔مزارات اولیاء یا دیگرقبور کی زیارت کہ عورتوں کا جانا باتباع غنیہ علامہ محقق ابراہیم ہر گز پسند نہیں کرتا خصوصا اس طوفان بے تمیزی رقص ومزامیر وسرود میں جو آج کل جہال نے اعراس طیبہ میں برپا کررکھا ہے اس کی شرکت تومیں عوم رجال کو بھی پسند نہیں رکھتا کہ وہ جن کو انجشہ رضی الله تعالٰی عنہ کی حدی خوابی بالحان خوشی پر عورتوں کے سامنے ممانعت فرماکر تھیں نازك شیشیاں فرمایا گیا۔والسلام
مسئلہ ۲۴ تا ۲۶: از امرتسر کٹرہ مہان سنگھ ہنسلی گلی کوچہ کمی مسئولہ حاجی غلام محمد صاحب ۶ ربیع الاول ۱۳۳۹ھ
(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص خاندانی سارق اور بڑا مشہور ومعروف و بدمعاش ہو بلکہ گورنمنٹی دفاتر میں نمبر ۱۰ کے بدمعاشوں میں نامزد ہو اور تمام عمر اس کا ذریعہ معاش چوری اور جوا رہا ہو اور صوم وصلٰوۃ کا بھی تارك ہو غرض کہ اس نے اپنی تمام عمر چوری اور جوا اور دیگر افعال قبیحہ میں بسر کی ہو اور آخر کار بلاتوبہ فوت ہوگیا ہو تو ایسے شخص کے جنازہ پڑھنے یاپڑھانے کے متعلق بروئے فقہ واحادیث نبویہ شرعًا کیا حکم ہے؟
(۲)متوفی مذکور کی جائداد منقولہ وغیرہ منقولہ جو اس نے ذرائع حرام سے جیسے چوری اور جوئے سے پیدا کی ہو اس کا بصورت ختم جمعہ وچہلم وغیرہ خورد ونوش کرنے کے کون لوگ مستحق ہیں اور ان کے لئے کیاحکم ہے؟
(۳)اگر کوئی شخص بحیثیت امام مسجد ہونے کے اس کا جنازہ پڑھے یا پڑھائے اور متوفی مذکور کی جائداد اور مندرجہ ضمن نمبر ۲ جان بوجھ کر بطریق ختم اور چہلم وغیرہا خورد نوش کرے تو ا س کے لئے شرع کیا حکم ہے اور وہ قابل امامت رہ سکتا ہے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع