30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنائز و زیارت قبور و مزارات اولیاء
مسئلہ ۲۱: از درؤ تحصیل کچھا ضلع نینی تال مرسلہ عبدالعزیز خاں ۲۲ رجب ۱۳۱۵ھ
زیارت اولیاء الله کے واسطے جانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ،اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
قطعا جائز لاطلاق قولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
الافزوروھا [1]۔ وقد فصلہ الامام حجۃ الاسلام فی الاحیاء وغیرہ فی غیرہ والمسألۃ افردت بالتالیف۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
لوگو!اب قبروں کی زیارت کیا کرو۔ت) حجۃ الاسلام امام غزالی رحمۃ الله تعالٰی نے احیاء العلوم میں اور دیگر ائمہ نے اپنی اپنی کتب میں اس مسئلہ کو تفصیلا بیان کیا ہے اور خاص اس مسئلہ میں مستقل کتب لکھی گئی ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۲: از بنگالہ ضلع نواکھالی موضع بھولاکوٹ مرسلہ حیدر علی صاحب ۱۳ شعبان ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو مولود از شکم مادر مردہ شود تو کس طرح دفن کیا جائے۔آیا کہ نال کٹواکر دفن کریں،مع الدلیل بالتفصیل۔بینوا توجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع