دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

جو شرعًا ناجائز ہے اس میں دینا جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

زکوٰۃ مسجد میں دے تو ادا ہونہیں سکتی اسے خلافت میں کیسے دیا جاسکتاہے زکوٰۃ کارکن تملیك فقیر ہے۔درمختار میں ہے:

لاصرف الی مسجد لعدم التملیك وھوالرکن [1]۔

کسی مسجد میں مال زکوٰۃ خرچ کرنا درست نہیں اس لئے کہ اس میں محتاج کو مالك بنانا نہیں پایا جاتا جبکہ تملیك فقیر زکوٰۃ من رکن ہے۔(ت)

تھیٹر کا روپیہ کہ تماشہ کی اجرت میں لیا جاتاہے قطعی حرام اور اشد قسم کا حرام ہے مگر سوال بے منشاہے خلافت فنڈ اگر بالفرض ایسوں کے ہاتھوں میں ہے جو الله کو الله رسول کو رسول،حلال کو حلال،حرام کو حرم جانتے ہوں تو وہ خود ہی ایسا مال نہ لیں گے،اور اگرایسوں کے ہاتھوں میں ہو جن کے نزدیك اسلام وکفر میں کوئی وجہ امتیاز نہ ہیں سب برائے نام ہیں جو اپنے اسلام سے بھی صراحۃً انکار کریں،جو کفر کا بول بالا کرنے کے لئے شعا ر اسلام کی بندش چاہیں جو مشرکوں کے مجمع میں مشرك کی جے بولیں،جو مشروکوں کے ہاتھ سے پانے ماتھے پر قشقے لگوائیں،جو اپنے آپ کو لالہ وپنڈت کہیں جو مساجد میں منبروں پر مشرکوں سے لیکچر دلوائیں جو مشرکوں کی خوشی کے لئے رام لچھمن پر پھول چڑھائیں،جو سخت اشد وہابیوں منکران رحمۃ العالمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اپنی مجلس کاجسے بزعم خود دینی مجلس سمجھیں صدر بنائیں،جو ایسوں کو کہ اپنے معبود کا ظالم جاہل چور شرابی ہونا جائز رکھیں ایسے کو الله جانیں یہ ان کو شیخ الہند وشیخ الاسلام بتائیں جو صاف لکھ دین کہ ہم ایك ایسا مذہب بنانے کی فکر میں ہیں جو بتوں کے معبد کو مقدس بنائے گا تو سوال محض فضول ہے انھیں احتراز کی کیا وجہ اور ان پر اعتراض کا کیا موقع جنھیں کفر واسلام میں امتیاز نہیں حلال وحرام میں امتیاز کیا معنٰی،بلکہ جن کے نزدیك اسلام کفر اور کفر اسلام ہے ان کے یہاں آپ ہی حرام حلال اور حلال حرام ہے۔ما علی مثلہ الخطاء،واﷲ تعالٰی اعلم(اس قسم کے شخص سے خطا بعید نہیں،اور الله تعالٰی سب سے بڑا عالم ہے۔ت)

مسئلہ ۲۰:                                از شہر محلہ سوداگران مسئولہ احسان علی طالب علم مدرسہ منظرا لاسلام           ۱۸ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر عورت حج کو جانا چاہتی ہے


 

 



[1] درمختار کتاب الزکوٰۃ باب المصرف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۴۱۔۱۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن