30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
سود خور کو امام بنانا او ر اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب اور اس کی دعوت قبول کرنے سے احتراز چاہئے۔پھر بھی دعوت وہدیہ میں فتوٰی جواز ہے جب تك معلوم نہ ہو کہ شے جو ہمارے سامنے پیش کی گئی بعینہٖ وجہ حرام سے ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵: از مراد آباد حسن پور مرسلہ عبدالرحمن مدرس ۸ذی القعدہ ۱۳۳۸ھ
جمعہ فرضوں کی اور سنتوں کی اول واخر کی نیت تحریر فرمادیجئے۔بینوا توجروا
الجواب:
جمعہ کی نیت میں فرض جمعہ اور چاہے یہ بھی بڑھائے واسطے اسقاط ظہر کے۔اورقبل کی سنتوں میں سنت قبل جمعہ اور بعد کی سنتوں میں سنت بعد جمعہ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶: از شہر محلہ سوداگران مسئولہ احسان علی طالب علم مدرسہ منظر الاسلام ۱۸ صفر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ شوہر کسی کام کے کرنے کاحکم دے اور وقت نماز اتنا ہے کہ اگر اس کے حکم کی تعمیل کرے تو پھر نماز کا وقت باقی نہیں رہے گا تو اس صورت میں عورت نماز پڑھے یا حکم شوہر بجالائے ؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)
الجواب:
نماز پڑھے ایساحکم ماننا حرام ہے۔والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷: از شہر کہنہ محلہ سیلانی مرسلہ جناب محمد حسین صاحب رضوی مورخہ ۸ ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید بکر کے پاس آیا جس کو عرصہ پانچ یا چھ یوم کا ہوا اور دیگر اشخاص بھی زید کے ساتھ تھے یہ بیان کیا کہ ایك صف پر دو یا تین یا دس آدمی برابر فرض علیحدہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔بکر نے کہا نماز نہیں ہوگی جماعت کرناچاہئے۔بکر سے زید نے کہا کہ نماز ہوجائے گی میں نے مسئلہ اپنے مولوی سے دریافت کرلیا ہے اس پر بکر نے کہا کہ میں تم کو کافر جانتاہوں کیونکہ تم لوگ دیوبند اور گنگوہ کے علماء کی تقلید کرتے ہو اور وہ تو ہین سرکار مدینہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی کرتے ہیں لہذا میں توہین کے کرنے والوں کو اور جو ان سے میل جول رکھتے ہیں کافر جانتا ہوں اور میں وہابی سے بات نہیں کرنا چاہتا اور زید میلاد شریف میں قیام کا منکر ہے اور کہتاہے وہ بدعت ہے،اب زید علمائے دین سے فتوٰی اس مضمون کا لایا ہے کہ بکر نے مجھ کو کافر کہا وجہ کوئی فتوٰی میں تحریر نہیں کی کہ کس وجہ سے کافر کہا ہے اب فتوٰی سب کو دکھاتاہے اور بیان کرتاہے کہ بکر توبہ کرے اور جدید
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع