دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۱۰:                 حاجی عبدالغنی صاحب طالب علم بنگالی مدرسہ اہلسنت وجماعت بریلی               بتاریخ ۱۳ ذی القعدہ ۱۳۱۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کو غسل کی حاجت تھی ہمراہ کپڑے ناپاك غسل کیا بعد اس پاجامہ کو اتار کر دھونا چاہا جب دھونے لگا تو اس ناپاك ہاتھ سے جو پاجامہ کے استعمال سے ناپاك ہوگیا تھا گھڑے اور لوٹا کر چھوا تویہ گھڑا بدھنا بھی ناپاك ہوا دوسرے شخص نے اس گمان سے کہ زید نے ناپاك ہاتھ لگایا ہے اس گھڑے بدھنے کو توڑ ڈالا،آیا اب اس کو عوض زید پر لازم ہوگا یا عمر پر جس نے توڑ ڈالا ہے۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

گھڑا جس نے توڑدیا اس پر تاوان ہے اور اگر پاجامہ پاك کرنے کے بعد ہاتھ لگایا تو یہ ناپاك بھی نہ ہوا کہ جوچیز ہاتھ سے پاك کی جائے اس کے پاك ہونے کے ساتھ ہاتھ بھی پاك ہوجاتاہے والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۱:                  مرسلہ عبدالستار بن اسمعیل صاحب از گونڈل کاٹھیا واڑ                  یکم صفر ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت اس مسئلہ میں ایسے کپڑے جو مرد کو ناجائز ہوں ان کے ساتھ نماز پڑھناکیسا ہے مثلا زری کی مغرق ٹوپی یا سدری ریشمی پاجامہ انگر کھا یا پیراہن انگشت میں سونے کی انگوٹی بدن پر سونے کا چین وغیرہ،بینوا توجروا

الجواب:

ناجائز لباس کے ساتھ نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے کہ اس کا اعادہ واجب،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲:                 از قصبہ بابلکہ ضلع بلند شہر مرسلہ صالح محمد خان صاحب                                مورخہ ۲۸ ذی القعدہ ۱۳۳۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا حال ہے ایسے شخص کا جو گناہان مندرجہ ذیل کا مرتکب ہوا،وہ شخص مسلمان رہا یا نہیں اور نما ز اس کے پیچھے جائز ہے یانہیں؟

(۱)ایك شخص نے جان بوجھ کر بسبب دنیوی رنجش کے قصد فعل حلال شرعی کو حرام کردیا

(۲)غیر مقلدین کو جو اپنے کو عامل بالحدیث مشہور کرتے ہیں اور امامان مجتہدین رحمہم الله کو بدعتی اور اصحاب الرائے کہتے ہیں ان کو دربارہ شخصے خلاف شرع مدد دی۔

(۳)شرعی معاملہ میں عمدا بحلف جھوٹی شہادت دی۔

(۴)چار مسلمان اہلسنت وجماعت حنفی مذہب واقف مسائل شرعی کے رو برو شرعی فعل حلال و جائز کو برحق اور سچا تسلیم کرکے پھر اس کلمہ حق سے منحرف ہوکر ناجواز کا قائل ہوا اور یہ شخص پیش امام مسجد بھی ہے آیا نماز پیچھے اس کے جائز ہے یانہیں مع دلیل وحوالہ کتاب الله وحدیث


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن