30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۵: مسئولہ عبدالرحیم خاں صاحب از بہرام پور ضلع مرشد آباد بنگال ۲۱ صفر ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین زید دعوٰی کرتاہے کہ میں سنی ہوں،اور امامت بھی کرتاہے دلدلکے آگے مرثیہ پڑھتاہوا کربلا تك گیا۔ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنی کیسی ہے؟
الجواب:
دلدل بدعت ہے اور یہ رائج مرثیے معصیت ہیں اور یہ ساختہ کربلا مجمع بدعات ہے،ایسا شخص فاسق ہے جب تك توبہ نہ کرے اسے امام بنانا گناہ ہے۔غنیہ میں فتاوٰی حجہ سے ہے،لوقد موا فاسقا یأثمون [1](اور لوگ اگر کسی فاسق کو امامت کے لئے آگے کریں تو گنہگارہوں گے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۶: مسئولہ حافظ نبو علی صاحب از خاص ضلع بھنڈارہ محلہ کہم تالاب متوسط ضلع ناگپور
کیا فرماتے ہیں علمائے دین وشرع متین اس مسئلہ میں کہ خاص ضلع بھنڈارہ محلہ کہتم تالاب میں ایك مولوی صاحب جو کہ مسجد میں پیش امام اور واعظ او ر مشائخ بھی ہیں یہ تینوں صفتیں ہوکر جہاں ناٹك گانا بجنا ہو ایسی جگہ بشوق جاتے ہیں اور آپ مدرسہ انجمن کے مدرس اعظم بھی ہیں یہ فعل شرع میں جائز ہے کیا اور اگر ناجائز ہے تو ایسے پیش امام اور واعظ اور مشائخ کے لئے کیا حکم ہے؟ ایسے شخص کی پیش امامی جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
ناٹك مجمع فسقیات ہے اور اس میں جانا ضرور خنیع العذار خفیف الحرکات نامہذب بے باك ہونے کی دلیل کافی ہے اور بعد تعود صراحۃ فسق بالا علان ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنا گناہ اور جتنی پڑھی ہو پھیرنا واجب۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۷: از شہر بریلی محلہ بہاری پور مرسلہ علی احمد قادری ۲۹ شوال ۱۳۳۲ھ
بے نماز اور وہ شخص جو بال انگریزی رکھوائے اس کے واسطے کیا شریعت کا حکم ہونا چاہئے؟
الجواب:
بے نماز سخت شقی فاسق فاجر مرتکب کبائر مستحق جہنم ہے وہ ایسا مسلمان ہے جیسا تصویر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع