30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوراگریہ بھی نہ تھا بلکہ صرف اس عالم کی غیبت چنی اور اسے ضرر رسانی کی غرض سے ایسی حرکت کی تو یہ شخص سخت کبیرکا مرتکب ہے اور حاکم شرع کے حضور سخت سزا کا مستحق ہے۔حدیث میں ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ثلثۃ لایستخف بحقھم الامنافق ذوالعلم وذو الشیبۃ فی الاسلام وامام مقسط [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
تین شخصوں کا حق ہلکا نہ جائے گا مگر منافق ایك عالم،دوسرا وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا،تیسرا بادشاہ اسلام عادل۔والله تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۳:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ ذیل میں کہ زید امامت کا بہت شائق ہے جس وقت مقررہ(امام)مسجد نہیں ہوتے ہیں وہ تو وہ باوصف اس کے کہ اس سے(افضل)جماعت میں ہوتے ہیں خود جرأت کرکے مصلی امام پر لپك جاتاہے اکثر نمازی اس کی اقتداء سے متنفر ہوکر علیحدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی سچی شہادتوں سے تحقیق ہوچکا ہے کہ زید ولدالزنا ہے علاوہ اس کے جھوٹی گواہیاں عدالتوں میں دیتاہے اور لباس وصورت اس کی خلاف شر ع ہے لیکن بعض شخص بوجہ عدم واقفیت اور بعض بسبب قرابت ورعایت کے سکوت کرکے اقتدا کرلیتے ہیں اس کی صورت اور لباس کا نقشہ یہ ہے سر کے بال کترے ہوئے،نہ منڈائے نہ دراز،داڑھی ایك مشت سے کم جس پر سیاہ خضاب،لباس اچکن بٹن دار،جیب گھڑی لگی ہوئی،پاجامہ نیچا،ٹخنے چھپے ہوئے،پاؤں میں بوٹ،بائیں ہاتھ میں کبڑی لکڑی ہے اور وہ علم اور تعزیوں اور میلوں میں جایاکرتاہے اوررقص و نشاط کے جلسوں میں بھی شریك رہتاہے بلکہ اپنے یہاں کی تقریبوں میں ڈھول باجا ناچ رنگ کراتاہے حضرت محمد شیر میاں مرحوم کا مرید ہے صرف اس بیعت سے اپنے آپ کو افضل الخلائق گمان کرتاہے اور قابل الامامت سمجھتاہے اگر انصاف کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں تو پیر کی بھی اطاعت اس میں مطلق نہیں ہے کیا ایسا شخص جو عقیدہ اور عمل اور صورتا اور سیرتا زید جیسا ہو امامت کے اور اہتمام مسجد کے قابل شرعا ہو سکتا ہے اور کیا ان لوگوں کی نماز جو اس کی اقتداء کرتے ہیں فساد وکراہت سے خالی ہو گی احکام شرع مبین جواب تحریر فرمائیں اور زید فرائض وواجبات اور سنن اور مکروہات ومفسدات نماز نہیں جانتا ہے۔
الجواب:
سر کے بال ترشواکرچھوٹے چھوٹے رکھنا مکروہ تنزیہی ہے کہ خلاف ستن ہے اور پائچے ٹخنے سے نیچے بھی مکروہ تنزیہی یعنی صرف خلاف اولٰی جبکہ بہ نیت تکبر نہ ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع