دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

وقیامہ [1]الخ رسالہ شرح نورالانوار قمر الاقمار۔

ہیں(۱)ایك سنت ہدٰی،جس کا تارك مستحق اساءت ہے۔ جیسے نماز باجماعت اور اس کے لئے اذان۔(۲)دوسری قسم سنت زوائد کہ جس کا تارك اساءت کا سزاوار نہیں جیسے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مبارك عادات،پہننے،بیٹھنے اور قیام میں الخ ۱۲ قمرالاقمار حاشیہ نورالانوار (از مولانا عبدالحکیم لکھنوی)۔(ت)

الجواب:

عادت کریمہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بر تمام سرموئے داشتن است ا ز گوش تادوش درغیر حج وحجامت ہیچ گاہ حلق ثابت نیست امیرالمومنین مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم دائما حلق فرمودہ واز ان روکہ زیر ہر موجنابت ست مباد کہ آب بجائے نرسد و مے فرمود ومن ثم عادیت راسی ومن ثم عادیت راسی ومن ثم عادیت راسی [2]وسنت خلفائے راشدین نیز سنت ست ہر چہ مناسب حال خود مبیند برآں عمل کنند موئے را اکرام باید فی الحدیث من کان لہ شعر فلیکرمہ [3]اگر اکرام تواند و بحد اسراف نر ساند موئے داشتن بہتر ست ورنہ درحلق فارغ البال وبرہر چہ ازیں عمل کند مستحق لوم وعتابے نیست۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عادت عالیہ اپنے پورے سر مبارك پر بال رکھنے کی تھی اور یہ کیفیت کان سے کندھوں تك ہوتی،لہذا بغیر حج کبھی سر منڈوانا ثابت نہیں البتہ مومنوں کے امیر حضرت مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم ہمیشہ بال منڈواتے اس وجہ سے کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں تك پانی نہ پہنچے،اور فرمایا کرتے یہی وجہ ہے کہ میں اپنے سر کے بالوں کا دشمن ہوں، اسی وجہ میں اپنے سر کے بالوں کا دشمن ہوں اسی وجہ سے میں اپنے سر کے بال رکھنے کا مخالف ہوں،اور خلفائے راشدین کی سنت بھی درجہ سنت رکھتی ہے لہذا جو بھی اپنے حال کے مناسب سمجھے وہی روش اختیار کرے،بہر حال بالوں کا احترام کرنا چاہئے،چنانچہ حدیث پاك میں مذکور ہے جس آدمی کے بال ہوں اسے ان کا احترام واکرام کرنا چاہئے لہذا اگر عزت توقیر کرسکے اور اسے اسراف کی

 


 

 



[1] نورا لانوار شرح المنار بحث سنن الہدی والزوائد مطبع علیمی دہلی ص۱۶۷

[2] سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب فی الغسل من الجنابۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۳۳

[3] سنن ابی داؤد کتاب الرجل باب فی اصلاح الشعر آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۸،مرقاۃ شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس الفصل الثانی المکتبہ الحبیبیہ کوئٹہ ۸/ ۲۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن