30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دونوں صورتیں جائز ہیں آدمی اپنے لئے جس میں مصلحت سمجھے،اور اول اولٰی،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۶: از جونپور محلہ ملاٹولہ مرسلہ شاہ نظام الحق یکم شعبان ۱۳۳۶ھ
مردوں کو مثل عورتوں کے لمبے بال کندھے سے نیچے رکھنے جائز ہیں یانہیں؟
الجواب:
حرام ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لعن اﷲ المتشبھین من الرجال بالنساء و المتشبھات من النساء بالرجال،رواہ الائمۃ احمد [1]و البخاری وابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
اﷲ کی لعنت ان مردوں پر کہ کسی بات میں عورتوں سے مشابہت پیدا کریں اور ان عورتوں پر کہ مردوں سے،(ائمہ حدیث مثلا امام احمد،بخاری،ابوداؤد،ترمذی اور ابن ماجہ نے اس حدیث کو حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما) سے روایت کیا ہے۔ت) |
ایك عورت مردوں کی طرح کمان کندھے پر لگائے جاتی تھی اسے دیکھ کریہ فرمایا۔رواہ الطبرانی فی الکبیر [2]عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ(امام طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت فرمایا۔ت)ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے عرض کی گئی کہ ایك عورت مردانہ خود پہنتی ہے فرمایا:
|
لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجلۃ من النساء |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے اس عورت پر کہ کوئی وضع مردانی |
[1] مسند امام احمد بن حنبل عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۲۵۴،صحیح البخاری کتاب اللباس باب المتشبھین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۷۴،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لباس النساء آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۱۰،جامع الترمذی کتاب الآداب باب ماجاء فی المتشبہات امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۲
[2] مجمع الزوائد کتاب الادب باب فی المتشبہین الخ دارالکتاب بیروت ۸/ ۰۳۔۱۰۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع