30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
التنویر وغیرہما ولیس ھذا منھا فان الشعار یظھر والخفاض مأمور فیہ بالاخفاء فسقط الاحتجاج ولا مخلص الا فی قصر ختانھا علی الذکر خلافالما فی السراج الا ان یحمل علی مااذ اختنت قبل ان تراھق۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
لڑے(تاکہ وہ اسے قائم کرنے پر آمادہ ہوجائیں)جیسا کہ فتح القدیر اور تنویر اور ان دو کے علاوہ دوسری کتابوں میں ہے۔اور یہ اس میں سے نہیں۔اور شعار کو ظاہر کیا جاتاہے۔اور اس میں اخفاء کا حکم دیا گیا ہے اور استنجا کرنے میں بصورت پستی شرمگاہ چھپانے کا حکم دیا گیا لہذا استدلال ساقط ہوگیا۔اور اس سے کوئی چارہ کار نہیں کہ ختنہ کرنا،مرد پر بند رکھا جائے بخلاف اس کے جو کچھ سراج میں ہے،مگر یہ کہ اس کا قول اس پر حمل کیا جائے کہ یہ حکم اس وقت ہے جبکہ لڑکی کا ختنہ اس کے قریب البلوغ ہونے سے پہلے کرلیا جائے۔اور اﷲ تعالٰی سب کچھ اچھی طرح جانتاہے۔(ت) |
(۲)مونچھیں اتنی بڑھانا کہ منہ میں آئیں حرام وگناہ وسنت مشرکین ومجوس ویہود ونصارٰی ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اعلٰی درجہ کی حدیث صحیح میں فرماتے ہیں:
|
احفوا الشوارب واعفوا اللحی ولاتشبھوا بالیہود۔ رواہ الامام الطحاوی [1]عن انس بن مالك ولفظ مسلم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہما جزوا الشوارب وارخوااللحی وخالفوا المجوس [2]۔ |
مونچھیں کتر کر خوب پست کر اور داڑھیاں بڑھاؤ یہودیوں اور مجوسیوں کی صورت نہ بنو۔(امام ابوجعفر طحاوی نے حضرت انس بن مالك سے اس کو روایت کیا ہے۔اور مسلم شریف کے الفاظ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی ہیں: ____ مونچھیں کترو اور داڑھیاں چھوڑو اور مجوس کی مخالفت کرو۔ت) |
فوجی جاہل ترکوں کا فعل حجت ہے۔یا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع