30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
درمختار میں ہے:
|
کرہ ترکہ وراء الاربعین [1]۔ |
چالیس روز سے زیادہ چھوڑدینا مکروہے۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
ای تحریما لقول المجتبٰی ولا عذر فیما وراء الاربعین ویستحق الوعید [2]۔ |
یہاں کراہت سے مکروہ تحریمی مراد ہے۔المجتبٰی کے اس قول کی وجہ سے کہ چالس دن سے زیادہ دیر لگانے میں کوئی عذر (مقبول) نہیں،لہذا اگر ایسا کیا گیا تو پھر عذاب کی دھمکی کا مستحق ہے اھ(ت) |
پیتل وغیرہ کے ناخن بنواکر ایسے کہ انگلیوں پر چڑھ سکیں مثلا ایك پورے کے قدر انگلی کی شبیہ جسے انگلی میں پہن لیا جائے اور اس پر ناخن بنا ہو ان سے کام لیا جائے یہ سونے چاندی کے جائز نہیں۔حتی کہ عورتوں کو بھی احتراز چاہئے کہ یہ صرف پہننا نہیں بلکہ دوسرے کام میں استعمال۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۰: از شہر بریلی مسئولہ خورشید حسین ۲۵ شوال ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کے ہاتھ میں رعشہ ہے وہ استرہ نہیں لے سکتا خوف زخمی ہونے کا ہے تو وہ کیا کرے۔
الجواب:
نورہ استعمال کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۳۱: مرسلہ مرزا عبدا لرحیم بیگ مدرس مدرسہ جماعت نارواڑی محلہ رنچھوڑ لین کراچی بندر ۲۷ ربیع الآخر ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع متین اس بارہ میں کہ ایك ہندو نومسلم ہوا ہے اب اس کا ختنہ کرنا شرع شریف سے کیا حکم ہے۔آیا جائز ہے یانہیں؟ اگر جائز ہے تو کون سی دلیل ہے اور کس ترتیب سے ؟ اور اگر ناجائز ہے تو کس وجہ سے؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر پاؤ)
الجواب:
ہاں ختنہ کاحکم ہے۔حدیث میں ارشاد ہوا:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع