دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مسئلہ ۲۲۸:                            مسئولہ عزیز الحسن طالب علم مدرسہ اہلسنت                                شنبہ یکم شعبان ۱۳۳۴ھ

سر کے بال مونڈھے سے زیادہ بڑھالینا جس طرح کہ آج کل کے متصوفوں نے اختیار کیا ہے جائز ہے یانہیں؟

الجواب:

صحاح احادیث میں لعنت فرمائی ان مردوں پر جو عورتوں کی وضع بنائیں اور عورتوں پر جو مردوں کی لہذا یہ حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۹:                             ابوبکر علی محمد نو                           روز چہارشنبہ ۳ رمضان المبارك ۱۳۳۴ھ

ایك شخص کھتری کا کام کرتا ہے اور کپڑے میں کنڈیں باندھنے کے لئے چند ناخون رکھوانے کی بہت ضرورت پڑتی ہے تو اب وقت ضرور ناخن رکھوانے کے لئے کیاحکم ہے۔تحریر فرمائیں فقط۔

الجواب:

چالیس۴۰ روز سے زیادہ ناخن یا موئے بغل یا موئے زیر ناف رکھنے کی اجازت نہیں،بعد چالس۴۰ روز کے گنہگار ہوں گے،ایك آدھ بارمیں گناہ صغیرہ ہوگا عادت ڈالنے سے کبیرہ ہوجائیگا فسق ہوگا،صحیح مسلم میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

وقت لنا لفظہ عنداحمد وابی داؤد و الترمذی و النسائی وقت لنا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی قص الشارب وتقلیم الاظفار ونتف الابط و حلق العانۃ ان لانترك اکثر من اربعین لیلۃ [1]۔

ہمارے لئے وقت مقرر فرمایا(مسلم شریف کے الفاظ)مسند احمد،ابوداؤد،جامع الترمذی اور سنن النسائی کے الفاظ یہ ہیں وقت لنا یعنی ہمارے لئے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مونچھیں کترنے،ناخن کاٹنے،زیر بغل بال اکھاڑنے اور زیر ناف بال مونڈنے کے لئے ایك وقت مقرر فرمایا کہ ہم میں سےکوئی شخص چالیس دن سے زیادہ نہ چھوڑے۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۹،سنن ابی داؤد کتاب الترجل باب فی اخذا لشارب آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۲۱،سنن النسائی ذکر التوقیت فی ذٰلك نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱/ ۷،جامع الترمذی ابواب الآداب باب ماجاء فی تقلیم الاظفار امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن