30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان لکل عمل شرۃ ولکل شرۃ فترۃ فمن کانت فترتہ الی سنتی فقد اھتدی ومن کانت الی غیر ذٰلك فقد ھلك [1]۔
ربنا بقدرتك علینا وعجز نا لدیك وبغناك عنا وفا قتنا الیك لاتھلکنا بذنوبنا ولا تواخذنا بما عملنا ولا تجعلنا فتنۃ للقوم الظلمین ربنا انك رؤف رحیم اٰمین والحمد ﷲ رب العلمین وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا و مولانا محمد شفیع المذنبین والہ و صحبہ اجمعین،اٰمین۔ |
یعنی ہر کام کا ایك جوش ہوتاہے اور ہر جوش کو ایك فتور توجو فتور کے وقت بھی میری سنت ہی کی طرف رہے ہدایت پائے اور جو دوسری جانب ہو ہلاك ہوجائے۔ اے ہمارے پروردگار! ہم پرجو تجھے قدرت کاملہ حاصل ہے اس کا واسطہ دے کر سوال کرتاہوں اور ہمارا تیری بارگارہ میں عجز ونیاز اور تیری ہم سے بے نیازی اور ہمارا تیری طرف احتیاج،ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہمیں ہلاك نہ کرنا اور جو کچھ ہم نے کیا اس پر ہماری گرفت نہ کرنا اور ہمیں ظالموں کے لئے آزمائش نہ بنانا،اے ہمارے پروردگار ! یقینا تو بڑی شفقت کرنے والا رحم کرنے والا ہے ہماری دعا قبول فرما (آمین)،سب تعریف اس اﷲ تعالٰی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا مالك وپروردگا رہے اور ہمارے آقا ومولٰی پر اﷲ تعالٰی کی بے پایاں رحمتیں ہوں جو(حضرت محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم)روزقیامت گناہگاروں کی شفاعت کرنے والے ہیں اور ان کی تمام اولاد اور سب ساتھیوں پر،مولا! اس دعا کو قبول فرما،آمین!(ت) |
رزقنا اﷲ حسنھا(اﷲ تعالٰی اسے(یعنی خاتمہ کو)حسن وجمال سے نوازے۔ت)اب کہ بحمداﷲ تعالٰی کلام اپنے منتہٰی کو پہنچا اکثر ابنائے زماں کی ہمت اور دین وعلم کی جانب رغبت معلوم کسی دینی تحریر کے چند ورق دیکھنے بھی ان پربارگراں اور راستانوں دیوانوں کے دفتر الٹ جائیں سیری کہاں،لہذا ہم بعض مضامین رسالہ کا ایك جدول میں خلاصہ لکھتے ہیں جنھیں اﷲ ورسول پر ایمان اور روز قیامت پر ایقان ہے ملاحطہ کریں کہ قرآن وحدیث ونصوص ائمہ وعلمائے کرام قدیم وحدیث میں داڑھی منڈانے کتروانے پر کیا کیا ہولناك سزائیں وعیدیں،مذمتیں،تہدیدیں واردہیں،ایمانی نگاہ کو یہ جدول ہی کافی۔اور جو تفصیل چاہے تو یہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع