دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

صاحب سر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

جعل الذل والصغار علی من خالف امری ومن تشبہ بقوم فھو منھم [1]۔

رکھی گئی ذلت اور خواری اس پر جو میرے حکم کا خلاف کرے اور جو کسی قوم سے تشبہ کرے وہ انھیں میں سے ہے۔

علامہ طیبی سے مجمع وغیرہ میں ہے:

ای من تشبہ بالکفارفی اللباس وغیرہ فھو منھم [2] اھ باختصار۔

یعنی جو کافروں سے لباس وغیرہ میں مشابہت کرے وہ انھیں کافروں میں سے ہے اھ باختصار

حدیث ۵۸:ترمذی وطبرانی حضرت عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس منا من تشبہ بغیر نا لاتشبھوابالیھود ولا بالنصاری فان تسلیم الیھود الاشارۃ بالاصابع وتسلیم النصاری الاشارۃ بالاکف [3]۔

ہم میں سے نہیں جو ہمارے غیر سے تشبہ کرے،نہ یہود سے تشبہ کرو نہ نصرانیوں سے کہ یہود کا سلام انگلیوں سے اشارہ ہے اور نصارٰی کا ہتھیلیوں سے۔

حدیث ۵۹:مسند الفردوس میں حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی وسلم فرماتے ہیں:

لیس منا من عمل بسنۃ غیرنا[4]۔

جوہمارے غیر کی سنت پر عمل کرے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجہاد باب ماقیل فی الرماح قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۰۸،مسنداحمد بن حنبل عن عبداﷲ بن عمر المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۵۰ و ۹۲،سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب لبس الشہرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۳،المعجم الاوسط حدیث ۸۳۲۳ مکتبہ المعارف ریاض ۹/ ۱۵۱

[2] مجمع بحار الانوار باب الشین مع الباء مکتبہ دارالایمان مدینۃ المنورۃ ۳/ ۱۷۸

[3] جامع الترمذی ابواب الاستیذان والآداب باب ماجاء فی تبلیغ الاسلام آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۹۴

[4] الفردوس بما ثور الخطاب عن ابن عباس حدیث ۵۲۶۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۳/ ۴۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن