30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حلق اللحیۃ تشبہ بالنصارٰی [1]۔ |
داڑھی منڈانی نصارٰی کی سی صورت بنانی ہے۔ |
نص ۵۸:جب درمختار میں فرمایا داڑھی نہ رکھنا یہود وہنود کا کام ہے [2]علامہ طحطاوی نے فرمایا:التشبہ بھم حرام [3]ان سے تشبہ حرام ہے۔
نص ۵۹ و ۶۰:علامہ اسمعیل بن عبدالغنی حاشیہ درر وغرر پھر علامہ عبدالغنی بن اسمعیل حاشیہ طریقہ محمدیہ نوع ثامن آفات لسان میں فرماتے ہیں:
|
لبس زی الافرنج کفر علی الصحیح [4] اھ مختصرًا۔ |
فرنگیوں کی وضع پہننی صحیح مذہب میں کفر ہے اھ مختصرًا۔ |
حدیث ۵۵:صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ابغض الناس الی اﷲ ثلثۃ ملحد فی الحرم ومتبغ فی الاسلام سنۃ الجاھلیۃ ومطلب دم امرئ بغیر حق لیھریق دمہ [5]۔ |
اﷲ عزوجل کوسب سے زیادہ دشمن تین شخص ہیں حرم شریف میں الحاد و زیادتی کرنے والا اور اسلام میں جاہلیت کی سنت چاہنے والا اور ناحق کسی کی خونریزی کے لئے اس کے قتل کی تلاش میں رہنے والا۔ |
علامہ طیبی سے مجمع البحار میں ہے:
|
اذا ترتب ھذا الوعید علی طالبہ فعلی المباشر اولی [6]۔ |
جب سنت جاہلیت کی طلب پر یہ وعید ہے تو برتنے والا بدرجہ اولٰی۔ |
حدیث ۵۶ و ۵۷:بخاری تعلیقا اور احمدوابویعلی وطبرانی کاملا حضرت عبداﷲ بن عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اور جملہ اخیرہ ابوداؤد ان سے اور طبرانی معجم اوسط میں بسند حسن حضرت حذیفہ
[1] بدائع الصنائع کتاب الحج فصل واما الحلق والتقصیر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/ ۱۴۱،المنسك المتوسط علی لباب المناسك مع ارشاد الساری دارالکتب العربی بیروت ص۱۵۲
[2] درمختار کتاب الصوم باب مایفسد الصوم الخ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۵۲
[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الصوم باب مایفسد الصوم الخ دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۴۶۰
[4] الحدیقہ الندیہ النوع الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۳۰
[5] صحیح البخاری کتاب الدیات باب من طلب دم الخ قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی ۲/ ۱۰۱۶
[6] مجمع بحار الانوار باب السنن مع النون تحت لفظ السنن مکتبہ دارالایمان مدینۃ المنورۃ ۳/ ۱۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع