30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ثلثۃ لایدخلون الجنۃ العاق لوالدیہ والدیوث ورجلۃ النساء [1]۔ |
تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ماں باپ سے عاق اور دیوث اور مردانی عورت۔ |
حدیث ۵۲:بیہقی شعب الایمان میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اربعۃ یصبحون فی غضب اﷲ ویمسون فی غضب اﷲ المتشبھون من الرجال بالنساء والمتشبھات من النساء بالرجال والذی یاتی البھیمۃ والذی یاتی بالرجل [2]۔ |
چار شخص صبح کریں تو اﷲ کے غضب میں شام کریں تو اﷲ کے غضب ہیں زنانی وضع والے مرد اور مردانی وضع والی عورتیں اور جو چوپائے سے جما ع کرے اور اغلامی۔ |
حدیث ۵۳:طبرانی کبیر میں ابوامامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
اربعۃ لعنھم اﷲ فوق عرشہ وامنت علیھم ملئکۃ الذی یحصن نفسہ عن النساء ولایتزوج ولا یتسری لان لایولد لہ ولد الرجل یتشبہ بالنساء وقد خلقہ اﷲ ذکرا والمرأۃ تتشبہ بالرجال وقد خلقھا اﷲ انثی ومضل المسکین [3] وفی اخری |
حاصل یہ کہ چا رشخصوں پر اﷲ عزوجل نے بالائے عرش سے دنیا وآخرت میں لعنت بھیجی اور ان کی ملعونی پر فرشتوں نے آمین کہی وہ مرد جسے خدائے تعالٰی نے نر بنایا اور وہ مادہ بنے عورتوں کی وضع بنائے اور عورت جسے خدانے مادہ بنایا اور وہ نر بنے مردانی وضع اختیار کرے اور اندھے کو بہکانے یا مسکین |
|
عــــــہ: ھذا وعید اٰخر غیر مافی قرینۃ فالظاھر تعداد الورود ولا تغییر العبارۃ من الصحابی او راو بعد ہ واﷲ تعالٰی اعلم ۱۲ منہ |
یہ دوسری وعید ہے جو ساتھ والی روایت میں نہیں ہے بظاہر تعداد ورود مرا دہے صحابی سے تبدیلی عبارت مراد نہیں یا اس کے بعد کوئی اور راوی ہے اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع