30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المتشابھات بالرجال وراکب الفلاۃ وحدہ [1]۔ |
اکیلے سوار کو یعنی جو خطرہ کی حالت میں تنہا سفر کو جائے۔ |
حدیث ۴۹:طبرانی کبیر میں بسند صالح حضرت عمار بن یاسر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ثلثۃ لایدخلون الجنۃ ابدا الدیوث و الرجلۃ من النساء و مدمن الخمر [2]۔ |
تین شخص جنت میں کبھی نہ جائیں گے دیوث اور مردانی عورت اور شراب کا عادی۔ |
حدیث ۵۰:احمد،نسائی،حاکم حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ثلثۃ لاینظراﷲ الیھم یوم القیمۃ العاق لوالدیہ والمرأۃ المترجلۃ المتشبھۃ بالرجال عــــــہ والدیوث [3]۔ |
تین شخصوں پر اﷲ تعالٰی روز قیامت نظر رحمت نہ فرمائے گا ماں باپ کا نافرمان اور مردانی عورت مردوں کی وضع بنانے والی اور دیوث۔ |
حدیث ۵۱:نسائی سنن اور بزار مسند اورحاکم مستدرك اور بیہقی شعب الایمان میں ان سے راوی:
|
عــــــہ: وفی طریقۃ لاحمد وروایۃ عبدالرزاق بعدھذا والمتبتلین الذین یقولون لانتزوج والمتبتلات اللاتی یقلن ذٰلك وراکب الفلاۃ وحدہ والبائت وحدہ [4] ۱۲ منہ |
امام احمد کی دوسری سند کے ساتھ اور مصنف عبدالرزاق کی روایت میں اس کے بعد یہ الفاظ مذکور ہیں وہ مرد جو عورتوں سے لاتعلق ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم شادی نہیں کرتے اور الگ تھلگ رہنے والی عورتیں جو یہی کچھ کہتی ہیں اور جنگل و بیابان میں اکیلا سفر کرنے والا سوار اور قوت مردمی کے باوجود تنہا رہنے والا مرد۔(ت) |
[1] مسند امام احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۸۹۔۲۸۷
[2] مجمع الزوائد بحوالہ المعجم الکبیر کتاب النکاح باب فیمن یرضی لاہلہ بالخبث دارالکتاب بیروت ۴/ ۳۲۷
[3] مسند امام احمد بن حنبل عن عبداﷲ بن عمر المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۱۳۴،سنن النسائی کتاب الزکوٰۃ ۱/ ۳۵۷
[4] مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع