30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۴۵:ابوداؤد ونسائی،وابن ماجہ وابن حبان بسند صحیح ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجل یلبس لبسۃ المرأۃ والمرأۃ تلبس لبسۃ الرجل [1]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی اس مرد پر کہ عورت کا پہناوا پہنے اور اس عورت پر کہ مرد کا۔ |
حدیث ۴۶:ابوداؤد بسند حسن عبداﷲ بن ابی ملیکہ سے راوی:
|
قال قیل لعائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا ان امرأۃ تلبس النعل قالت لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجلۃ من النساء [2]۔ |
ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عنھا سے عرض کی گئی کہ ایك عورت مردانہ جوتا پہنتی ہے فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے مردانی عورتوں پر لعنت فرمائی۔ |
حدیث ۴۷:امام احمد بسند صحیح ایك تابعی ہذیلی سے راوی میں عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی خدمت میں حاضر تھا ایك عورت کمان لٹکائے مردانی چال چلتی سامنے سے گزری عبداﷲ نے پوچھا یہ کون ہے میں نے کہا ام سعید دختر ابو جہل،فرمایا میں نے سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
|
لیس منا من تشبہ بالرجال من النساء ولا من تشبہ بالنساء من الرجال[3] ورواہ الطبرانی عن عبد اﷲ مختصرًا۔ |
ہمارے گروہ میں سے نہیں وہ عورت کہ مردوں سے تشبہ کرے اور نہ وہ مرد کہ عوتوں سے(اور اسے طبرانی نے عبد اﷲ بن عمرو بن عاص سے مختصرًا روایت کیا۔ت) |
حدیث ۴۸:امام احمد بسند حسن اور عبدالرزاق مصنف میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مخنثی الرجال الذین یتشبھون بالنساء والمترجلات من النساء |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی زنانہ مردوں پر جو عورتوں کی صورت بنیں اور مردانی عورتوں پر جو مردوں کی شکل بنیں اور جنگل کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع