30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لعن اﷲ المتشبھین من الرجال بالنساء والمتشابھات من النساء بالرجال [1]۔ |
اﷲ کی لعنت ان مردوں پر جو عورتوں کی وضع بنائیں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی۔ |
طبرانی کی روایت یوں ہے:
|
ان امرأۃ مرت علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم متقلدۃ قوسافقال لعن اﷲ المتشبھات من النساء بالرجال والمتشبھین من الرجال بالنساء [2]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سامنے ایك عورت شانے پر کمان لٹکائے گزری،فرمایا:اﷲ کی لعنت ان عورتوں پر جو مردانی وضع بنائیں اور ان مردوں پر جو زنانی۔ |
حدیث ۴۳:بخاری،ابوداؤ وترمذی انھیں سے راوی:
|
لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم المخنثین من الرجال والمترجلات من النساء وقال اخرجوھم من بیوتکم [3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی زنانہ مردوں اور مردانی عورتوں پر۔اور فرمایا انھیں اپنے گھروں سے نکال باہر کرو۔ |
حدیث ۴۴:بخاری،ابوداؤد،ابن ماجہ ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اخرجوا المخنثین من بیوتکم [4]۔ |
زنانوں کو اپنے گھروں سے نکال باہر کرو۔ |
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس ۲/ ۸۷۴۔سنن ابی داؤد کتاب اللباس ۲/ ۲۱۰۔جامع الترمذی ۲/ ۱۰۲،سنن ابن ماجہ ابواب النکاح باب فی المخنثین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۳۸،مسند احمد بن حنبل عن ابن عباس المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۳۳۹
[2] الترغیب والترھیب بحوالہ الطبرانی الترھیب من تشبہ الرجل بالمرأۃ الخ مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۰۳
[3] صحیح البخاری کتاب اللباس ۲/ ۸۷۴ و سنن ابی داؤد کتاب الادب ۲/ ۳۱۸ جامع الترمذی ابواب الادب ۲/ ۱۰۲
[4] سنن ابن ماجہ ابواب الحدود باب المخنثین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۹۱،کنز العمال بحوالہ احمد خ،د،ھ حدیث ۴۵۰۶۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۳۹۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع