30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لاتغدرولا تمثل ولا تجبن ولا تغلل [1]۔ |
نہ عہد توڑنا،نہ مثلہ کرنا،نہ بزدلی نہ خیانت۔ |
حدیث ۴۰:سیف کتاب الفتوح میں متعدد شیوخ سے راوی،امیر المومنین صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اپنے صوبہ ملك یمامہ مہاجربن ابی امیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو فرمان بھیجا جس میں ارشاد ہے:
|
ایاك والمثلۃ فی الناس فانھا ماثم ومنفرۃ الا فی قصاص [2]۔ |
لوگوں کو مثلہ کرنے سے بچو کہ وہ گناہ ہے اور نفرت دلانے والا مگر قصاص وعوض میں۔ |
اﷲ اکبر! جب چوپایوں سے مثلہ حرام،چوپائے درکنار کٹکھنے کتے سے ناجائز کتے سے بھی گزرئیے حربی کافر سے بھی منع،تو مسلمان کا خود اپنے منہ کے ساتھ مثلہ کرنا کس درجہ اشد حرام وموجب لعنت وانتقام ہے والعیاذ باﷲ تعالٰی۔
حدیث ۴۱:طبرانی معجم کبیر میں بسند حسن حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من مثلہ بالشعر فلیس لہ عنداﷲ خلاق [3]۔ |
جوبالوں کے ساتھ مثلہ کرے اﷲ عزوجل کے یہاں اس کا کچھ حصہ نہیں۔ |
والعیاذ باﷲ رب العالمین ____ یہ حدیث خاص مسئلہ مثلہ مو میں ہے بالوں کا مثلہ یہی جو کلمات ائمہ سے مذکور ہوا کہ عورت سر کے بال یا مرد داڑھی یا مرد خواہ عورت بھنویں کما یفعلہ کفرۃ الھند فی الحداد(جیسے ہندوستان کے کفار لوگ سوگ مناتے ہوئے ایسا کرتے ہیں۔ت)یا سیاہ خضاب کرے کما فی المناوی والعزیزی والحفنی شروح الجامع الصغیر،یہ سب صورتیں مثلہ مومیں داخل ہیں اور سب حرام۔
دلیل دوم:داڑھی منڈانا،زنانی صورت بنانا اور عورتوں سے تشبہ پیدا کرنا ہے اور مرد کو عورت عورت کو مرد سے کسی لباس وضع،چال ڈھال میں بھی تشبہ حرام نہ کہ خاص صورت وبدن میں ظاہر کہ عورت ومرد کا جسم ظاہر میں مابہ الامتیاز یہی چوٹی داڑھی ہے۔اسی طرح تسبیح ملائکہ میں اشارہ وارد ہوا۔امام زیلعی تبیین الحقائق علامہ اتقانی غایۃ البیان علامہ طوری تکملہ بحر، سب علماء کتاب الجنایات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع