30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بالصدقۃ ونھانا فیہا عن المثلۃ[1] ولفظھما فی حدیث العرینین عن قتادۃ بلغنا ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان بعد ذٰلك یحث علی الصدقۃ وینھٰی عن المثلۃ [2]وبمعناہ لابن ابی شیبہ والطحاوی عن عمران فی الحدیث المار۔ |
نہیں ہوتا تھا جس میں صدقہ کرنے کا حکم نہ فرماتے ہوں اور مثلہ کرنے سے منع نہ کرتے ہوں ان دونوں کے الفاظ حدیث "عرینین"میں بحوالہ حضرت قتادہ یہ ہیں:ہمیں یہ اطلاع پہنچی ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بعدازیں صدقہ کرنے کی ترغیب دلاتے اور مثلہ کرنے سے منع فرماتے۔اور اسی کی ہم معنی ابن ابی شیبہ اور طحاوی کی گزشتہ حدیث بروایت حضرت عمران مذکور ہے۔(ت) |
حدیث ۳۶:طبرانی کبیر میں حضرت یعلٰی بن مرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: لاتمثلوا بعباداﷲ [3] اﷲ کے بندوں کو مثلہ نہ کرو۔
حدیث ۳۷ و ۳۸:ابن عساکر وابن النجار حضرت ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا اور ابن ابی شیبہ مصنف میں عطا سے مرسلا راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لاامثل بہ کذا فیمثل اﷲ بی یوم القیمۃ [4]۔ |
حاصل یہ کہ جو یہاں مثلہ کرے گا روز قیامت اسے اﷲ تعالٰی مثلہ بنائے گا۔ |
حدیث ۳۹:بیہقی سنن میں صالح بن کیسان سے حدیث طویل میں راوی حضرت خلیفہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سیدنا صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضرت یزید بن ابی سفیان رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو سپہ سالاری پر بھیجتے وقت وصیت میں فرمایا:
[1] شرح معانی الاثار للطحاوی کتاب الجنایات باب کیفیۃ القصاص ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/ ۱۱۷،سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب فی النہی عن المثلۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۶
[2] صحیح البخاری کتاب المغازی باب قصہ عکل وعرینہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۶۰۲
[3] المعجم الکبیر حدیث ۶۹۷ و ۶۹۸ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۲۲/ ۲۷۲
[4] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر وابن النجار حدیث ۱۳۴۴۷ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۵/ ۴۰۸،المصنف لابن ابی شیبہ کتاب المغازی حدیث ۱۸۵۸۶ ادارۃ القرآن کراچی ۱۴/ ۳۸۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع