دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

مثلۃ کحلق الرجل اللحیۃ [1]۔

مونڈنا مرد کے داڑھی مونڈنے کے مترادف ہے اورا یساکرنا مثلہ ہے۔

نص ۴۹:طریق المرید سے گزرا کہ النقصان منھامثلۃ [2](داڑھی(حد ضرورت سے)کم کرنا مثلہ ہے۔ت)

ان سب عبارات کاحاصل یہی ہے کہ مرد کے کو داڑھی منڈاناکترنا مثلہ ہے جیسے عورت کو سر منڈانا،یہ مسئلہ واضحہ جلیلہ ہے کہ مسلمانوں کے تمام خواص وعوام اس سے آگاہ ہیں ہر ذی عقل مسلم جانتاہے کہ جیسے عورت کے حق میں گیسوبریدہ گالی ہے یونہی مرد کے لئے داڑھی منڈا،ہاں ناپاك طبائع کا ذکر نہیں،بہتیر ے مرد زنانے بنتے محافل میں ناچتے۔اپنی ماں بہن کے پیچھے طبلہ بجاتے ہیں اور ان حرکات سے اصلا عار نہیں رکھتے جس طرح داڑھی رکھنا افعال قدیمہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے ہے یونہی یہ اشارہ بھی اقوال قدیم رسل عظام سے:

اذا لم تستحی فاصنع ماشئت [3]بیحیاباش وہر چہ خواہی کن۔

جب تم میں حیا نہ رہے تو پھر جو مرضی آئے کرتے رہو۔(ت)

اب امام ابوالبرکات عبداﷲ نسفی کا ارشاد ابھی گزر ا کہ المثلۃ حرام(مثلہ کرنا یعنی اپنا حلیہ بگاڑنا حرام ہے۔ت)اشعۃ سے گزرا علت درحرمت مثلہ ہمیں ست [4](مثلہ کے حرام ہونے کی یہی علت اور وجہ ہے۔ت)

احادیث لیجئے کہ امید کرتاہوں مجموعا اس تحریر کے سوا شاید نہ ملیں:

حدیث ۱۸:امام احمد وبخاری ومسلم و نسائی حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لعن اﷲ من مثل بالحیوان [5]۔

اﷲ کی لعنت اس پر جو کسی جاندار کے ساتھ مثلہ کرے۔

طبرانی نے بسند حسن ان سے روایت کی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:


 

 



[1] المسلك المتقسط فی المنسك المتقسط مع ارشاد الساری دارالکتب العربی بیروت ص۱۵۱

[2] قوت القلوب فی معاملۃ المحبوب الفصل السادس والثلاثون دارصادر بیروت ۲/ ۱۴۳

[3] المعجم الکبیر حدیث ۶۵۷،۶۵۹۔۶۶۱ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۷/ ۲۳۷،۲۳۸

[4] اشعۃ اللمعات کتاب اللباس باب الترجل الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۵۷۲

[5] صحیح البخاری کتاب الذبائح ۲/ ۸۲۹ و مسند احمد بن حنبل عن ابن عمر ۱/ ۳۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن