30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" وَابْتَغِ بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۱۰﴾"[1]۔وقال تعالٰی: " عَوَانٌۢ بَیۡنَ ذٰلِکَ ؕ"[2]۔ |
کے درمیان راہ اعتدال پر رہتے ہیں۔اﷲ تعالٰی نے فرمایا:ان دونوں کے درمیان راستہ اختیار کرو،اﷲ تعالٰی نے فرمایا:(وہ گائے)نہ بوڑھی ہونہ بچھیا بلکہ درمیانی عمر رکھتی ہو۔(ت) |
کو سچ کے بارے میں امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے اقوال ووقائع بیہقی نے مناقب میں روایت اور امام سخاوی نے مقاصد حسنہ میں زیر حدیث:ایاکم والاشقر الارزق [3](لوگو ! گہری نیلی آنکھوں والے سے بچو۔ت)ذکر کئے جسے دیکھنا ہو وہاں دیکھے۔
تنبیہ دہم:بقیہ دلائل تحریم میں دلیل اول داڑھی منڈانا مثلہ یعنی صورت بگاڑنا ہے اور مثلہ حرام۔اب کتب فقہیہ سے کتاب الحج کا احرام باندھئے۔
نص ۳۸:ہدایہ میں ہے:
|
حلق الشعر فی حقہا مثلۃ کخلق اللحیۃ فی حق الرجال [4]۔ |
عورت کا بال مونڈنا مثلہ یعنی حلیہ بگاڑنے کے مترادف ہے جیسا کہ مردوں کا داڑھی مونڈنا(ت) |
نص ۳۹:کافی شرح وافی:
|
لاتحلق ولکن تقصرلان الحلق فی حقہا مثلۃ والمثلۃ حرام وشعر الراس زینۃ لھا کاللحیۃ للرجل کما لایحلق لحیتہ عنہ الخروج من الاحرام فکذ الاتحلق شعرھا [5]۔ |
(احرام کھولتے وقت)عورت سر کے بال نہ مونڈے بلکہ چوٹی سے کچھ بال کتر ڈالے کیونکہ بال مونڈنا ا سکے حق میں بمنزلہ مثلہ ہے اور مثلہ حرام ہے۔سرکے بال عورت کی زینت ہیں جیسے داڑھی مرد کے لئے زینت ہے۔جس طرح احرام کی پابندی سے آزاد ہونے کے لئے مرد کو داڑھی مونڈنے کا حکم نہیں اسی طرح عورت کے لئے سر کے بال مونڈنے کا حکم نہیں۔(ت) |
نص ۴۰ و ۴۱:امام ملك العلماء ابوبکر مسعود کاسانی بدائع پھر علامہ قاری مسلك متقسط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع