دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

اسی طول فاحش ومفرط کی ناپسندی ہے ورنہ نفس طول تو سبزہ آغاز ہوتے ہی حاصل کہ بال اگر چہ ذرہ بھر ہوآخر جسم ہے اور جسم بے طول ناممکن تو مطلق طول کے مذمت نفس لحیہ کی مذمت ہوگی حالانکہ تمام عالم جانتا ہے کہ عرب کی قدیم قومی وملکی ومذہبی عادت ہمیشہ داڑھی رکھنی رہی ہے وہ اس کے نہ ہونے کی مذمت کرتے اور اسے سخت عیب جانتے جس کا کچھذکر اقوال امام شریح واصحاب امام احنف سے گزرا،قوت القلوب شریف میں امام ابویوسف رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

من عظمت لحیتہ جلت معرفتہ [1]۔

جس کی داڑھی عظیم یعنی بڑی ہو اس کی معرفت بڑی ہوگی۔(ت)

اس میں بعض ادیبوں سے نقل فرمایا:

فی اللحیۃ خصال نافعۃ منھا تعظیم الرجل والنظر الیہ بعین العلم والوقار ومنھا رفعہ فی المجالس والاقبال علیہ ومنھا تقدیمہ علی الجماعۃ وتعقیلہ[2]۔

داڑھی کے بہت فوائد ہیں جن میں سے(۱)ایك یہ کہ لوگوں میں داڑھی والے آدمی کی عزت ہوتی ہے(۲)لوگ اس کو عزت ووقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں(۳)مجالس میں اسے اچھی نشست دی جاتی ہے۔(۴)لوگ اس کی بات توجہ سے سنتے ہیں(۵)جماعت میں اسے آگے کرتے ہیں(۶)داڑھی کے بغیر آدمیوں کے مقابلے میں داڑھی والے کو فضیلت دی جاتی ہے(ت)

اسی طرح احیاء العلوم میں ہے۔یہ زنخداں کے دو تین بال جو اس خلیع العذار کے نزدیك حداعتدال عرب اسے منحوس ومذموم جانتے اور عجم کیا اچھا سمجھتے ہیں یہاں تك کہ اس پر مثلیں زباں زد ہوئیں اور ہر عاقل جانتاہے کہ:

خیر الامور اوسطھا [3]قال تعالٰی: "وَکَانَ بَیۡنَ ذٰلِکَ قَوَامًا ﴿۶۷"[4]قال تعالٰی:

سب سے بہتر کام میانہ روی والا ہوتا ہے۔اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اﷲ کے نیك بندے تنگی اور فراخی یعنی کنجوسی اور فضول خرچی

 


 

 



[1] قوت القلوب لابی طالب المکی الفصل السادس والثلاثون دارصادر بیروت ۲/ ۱۴۳

[2] قوت القلوب لابی طالب المکی الفصل السادس والثلاثون دارصادر بیروت ۲/ ۱۴۳

[3] السنن الکبرٰی کتاب صلوٰۃ الخوف باب ماورد من التشدید فی لبس الخز دارصادر بیروت ۳/ ۲۷۳

[4] القرآن الکری۲۵/ ۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن