دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نص ۳۵:اشعۃ اللمعات سے گزرا:

علت درحرمت حلق لحیہ ہمیں ست[1]۔

داڑھی مونڈنے کی وجہ حرمت یہی ہے۔(ت)

ص ۳۶:اسی میں ہے:

حلق کردن لحیہ حرام ست درویش فرنج وہنود جوالقیان ست کہ ایشاں راقلندریہ گویند [2]

داڑھی مونڈنا حرام ہے اور یہ فرنگیوں،ہندیوں اور جھولا شاہیوں جو قلندریہ کہلاتے ہیں،کا طریقہ اور روش ہے۔(ت)

نص ۳۷:فتح المعین بشرح قرۃ العین میں ہے:یحرم حلق لحیۃ [3] داڑھی مونڈنا حرام ہے۔

فائدہ:جس طرح داڑھی مونڈنا کتروانا بالاتفاق حرام وگناہ ہے یونہی ہمارے ائمہ وجمہور علماء کے نزدیك اس کا طول فاحش کہ بےحد بڑھایا جائے جو حد تناسب سے خارج وباعث انگشت نمائی ہو مکروہ وناپسند ہے۔ امام قاضی عیاض پھر امام ابوزکریا نووی شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں:

تکرہ الشھرۃ فی تعظیمھا کما تکرہ فی قصھا وجزھا [4]۔

داڑھی کو حد شہرت تك بڑھانا یعنی بہت زیادہ طویل کرنا مکروہ ہے جیسا کہ اس کا کتروانا اور کاٹنا مکروہ ہے۔(ت)

اسی میں ہے:وکرہ مالك طولھا جدا [5](امام مالك نے داڑھی کا بیحد لمبا کرنا ناپسند فرمایاہے۔ت)حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وحضرت عبداﷲ بن عمر وحضرت ابوہرہ وغیرہما صحابہ وتابعین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین کے افعال واقوال اور ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ ومحرر مذہب امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہما وعامہ کتب فقہ وحدیث کی تصریح سے اس کی حد یکمشت ہے۔ابھی نصوص علماء سے گزرا کہ اس سے کم کرنا کسی نے حلال نہ جانا،قبضہ سے زائد کا قطع ہمارے نزدیك مسنون ہے بلکہ نہایہ میں بلفظ وجوب تعبیر کیا۔تفصیل اس کی بحر ونہر و درمختار اور اس کے حواشی وغیرہا کتب فقہ اور مرقاۃ ولمعات ومنہاج وغیرہ کتب حدیث اور قوت القلوب واحیاء العلوم وغیرہا کتب سلوك میں دیکھئے قول عرب کہ اس ناقل ناعاقل نے لکھا اور نہ اس کا قائل جانا نہ مقولہ ہی ٹھیك نقل کیا اس میں


 

 



[1] اشعۃ اللمعات کتاب اللباس باب الترجل الفصل الاول مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۵۷۲

[2] اشعۃ اللمعات ترجمہ مشکوٰۃ کتاب الطہارۃ باب السواك مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۲۱۲

[3] فتح المعین شرح قرۃ العین مسائل الاکتحال والخضاب الخ مطبعۃ عامر الاسلام پور ہرس ص۲۱۹

[4] شرح مسلم للنووی مع صحیح مسلم باب السواك قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۹

[5] شرح مسلم للنووی مع صحیح مسلم باب السواك قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن