دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 22 | فتاوی رضویہ جلد ۲۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۲

نص ۲۵ و ۲۶:مفہم شرح صحیح مسلم للعلامۃ القرطبی پھر اتحاف السادۃ المتقین میں ہے:

لایجوز حلقہا ولانتفھا ولاقص الکثیر منھا [1]۔

داڑھی کانہ مونڈنا جائز نہ چننا نہ زیادہ کترنا۔

نص ۲۷؛ امام شمس الائمہ کردری وجیزمیں فرماتے ہیں:

لایحل للرجل ان یقطع اللحیۃ [2]۔

مرد کو حلال نہیں کہ داڑھی کاٹے۔

نص ۲۸ تا ۳۰:بعینہٖ یہی الفاظ امام ابوبکر نےفرمائے اور ان سے نوازل اور نوازل سے نصاب الاحتساب باب ثامن میں منقول ہوئے۔نص ۳۱ و ۳۲:درمختار میں ہے:

فیہ(ای المجتبٰی)قطعت شعر راسھا اثمت ولعنت فی البزازیۃ ولو باذن الزوج لانہ لاطاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق ولذا یحرم علی الرجل قطع لحیتہ والمعنی الموثر التشبہ بالرجال [3]۔

یعنی مجتبٰی شرح قدوری میں ہے عورت اپنے سر کے بال کاٹے تو گنہ گاروملعونہ ہوجائے،بزازیہ میں فرمایا کہ اگر چہ شوہر کی اجازت سے اس لئے کہ خدا کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہیں اسی لئے مرد پر داڑھی کا ٹنا حرام ہے اور علت گناہ مردوں کی وضع بنانی ہے یعنی عورت کو موئے سرتراشنے کی حرمت میں یہ علت ہے کہ یہ مردانی وضع ہے جس طرح مردکو ریش تراشنی حرام ہونے کی علت کہ عورتوں سے تشبہہ ہے اور وہ دونوں ناجائز۔

نص ۳۳:علامہ علی قاری شرح شفائے امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:

حلق اللحیۃ منھی عنہ [4]۔

داڑھی مونڈنے کی شرع میں ممانعت ہے۔

نص ۳۴:علامہ شہاب خفاجی نسیم الریاض میں فرماتے ہیں:

اماحلقھا فمنھی عنہ لانہ عادۃ المشرکین [5]۔

داڑھی مونڈنا منع ہے کہ یہ کافروں کی عادت ہے۔

 


 

 



[1] اتحاف السادۃ المتقین کتاب اسرار الطہارۃ واما السنن فعشرۃ دارالفکر بیروت ۲/ ۴۱۹،المفہم لما اشکل من تلخیص کتاب مسلم کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ دارابن کثیر بیروت ۱/ ۵۱۲

[2] درمختار بحوالہ البزازیہ کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۵۰

[3] درمختار بحوالہ البزازیہ کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۵۰

[4] شرح الشفاء للقاری علی ہامش نسیم الریاض فصل واما نظافۃ جسمہ دار الفکر بیروت ۱/ ۳۴۳

[5] نسیم الریاض فصل واما نظافۃ جسمہ الفکر بیروت ۱/ ۴۴۔۳۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن