30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الیوم شعار کثیر من المشرکین کالا فرنج والھنود ومن لاخلاق لھم فی الدین من الفرق الموسومۃ بالقلندریۃ طھر اﷲ عنہم حوزۃ الدین [1]۔ |
کافروں کا شعار ہے جیسے فرنگی،اور ہندو اور وہ فرقہ جس کا دین میں کچھ نہیں جو قلندریہ کہلاتے ہیں اﷲ تعالٰی اسلامی حدود کو ان سے پاك کرے۔ |
نص ۱۸ و ۱۹:کواکب الدراری شرح صحیح بخاری امام کرمانی ومجمع میں ہے:
|
فسبحٰنہ مااسخف عقول قوم طولوا الشارب واحفوا اللحی عکس ما علیہ فطرۃ جمیع الامم قد بدلوا فطرتھم نعوذ باﷲ [2]۔ |
سبحان اﷲ کس قدر پوچ عقل ہے ان لوگوں کی جنھوں نے مونچھیں بڑھائیں اور داڑھیاں پست کیں برعکس اس خصلت کے جس پر تمام امم الانبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی فطرت ہے انھوں نے اپنی اصل خلقت ہی بدل دی خدا کی پناہ۔ |
نص ۲۰ تا ۲۲:اما م ابوالحسن علی ابن ابی بکر بن عبدالجلیل مرغینانی نے کتاب التجنیس والمزید میں اس کے عدم جواز کی تصریح فرمائی۔لمعات شرح مشکوٰۃ ونصاب الاحتساب باب السادس میں ہے:
|
ھل یجوز حلق اللحیۃ کما یفعلہ الجوالیقون الجواب لایجوز ذکرہ فی جنایۃ الھدایۃ وکراھۃ التجنیس [3]۔ |
یعنی سوال،کیا داڑھی منڈانا جائز ہے جیسے جھولا شاہی فقیر کرتے ہیں؟ جواب:ناجائز ہے ھدایہ کتاب الجنایات اور تجنیس کتاب الکراہیۃ میں اس کی تصریح ہے۔ |
نص ۲۳ و ۲۴:تبیین المحارم وردالمحتارمیں ہے:
|
ازالۃ الشعر من الوجہ حرام الااذا نبت للمرأۃ لحیۃ اوشوارب فلا تحرم ازالۃ بل تستحب [4]۔ |
منہ کے بال دورکرنا حرام ہے مگر جب کسی عورت کے داڑھی یا مونچھ نکل آئے تو اسے حرام نہیں بلکہ مستحب ہے۔ |
[1] لمعات التنقیح شرح مشکوٰۃ المصابیح کتاب الطہارۃ باب السواك مکتبۃ المعارف العلمیہ لاہور ۲/ ۶۷ و ۶۸،مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح کتاب الطہارۃ باب السواك المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۲/ ۴،شرح الطیبی علی مشکوٰۃ المصابیح کتاب الطہارۃ باب السواك ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۵۶
[2] مجمع بحار الانوار باب الفاء مع الطاء تحت لفظ"فطر"مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۴/ ۱۵۸
[3] لمعات التنقیح شرح مشکوٰۃ المصابیح کتاب الطہارۃ باب السواك مکتبہ المعارف العلمیہ لاہور ۲/ ۶۷
[4] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی النظر والمس داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۳۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع