30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بننا جس قدر موجب غضب وناراضی واحد قہار ورسول کردگار جل وجلالہ وصلی اﷲ تعالٰی وسلم ہوبجاہے۔
الآثار:حدیث ۱۳ و ۱۴:امام ابوطالب مکی قوت القلوب اور امام حکیم الامہ احیاء العلوم میں فرماتے ہیں:
|
رد عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ وابن ابی لیلی قاضی المدینۃ شھادۃ من کان ینتف لحیتہ [1]۔ |
یعنی امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ و عبدالرحمن بن ابی لیلی قاضی مدینہ طیبہ(کہ اکابر ائمہ تابعین واجلہ تلامذہ امیر المومنین عثمان غنی و امیر المومنین مولی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ہیں ان دونوں ائمہ ہدٰی نے)داڑھی چننے والے کی گواہی رد فرمادی۔ |
حدیث ۱۵:یہی دونوں امام مکی وغزالی فرماتے ہیں:
|
شھد رجل عند عمر بن عبدالعزیز بشھادۃ وکان ینتف فینکیہ فرد شھادتہ [2]۔ |
ایك شخص نے سادس خلفاء راشدین امیر المومنین عمر بن عبد العزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے یہاں کسی معاملہ میں گواہی دی اور وہ اپنی داڑھی کا ایك خفیف حصہ جسے کوٹھے کہتے ہیں چناکر تاتھا امیر المومنین نے اس کی شہادت رد فرمادی۔ |
حدیث ۱۶ و ۱۷:امام محمد بن ابی الحسین علی مکی دقائق الطریقہ میں حضرت کعب احباروابی الجلد(جیلان بن فرادہ اسدی)رحمہم اﷲ تعالٰی سے ذکرفرماتے ہیں:
|
یکون فی اٰخر الزمان اقوام یقصون لحاھم اولئك لاخلاق لھم [3]۔ |
آخر زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے کہ داڑھیاں کتریں گے وہ نرے بے نصیب ہیں یعنی ان کے لئے دین میں حصہ نہیں آخر ت میں بہرہ نہیں والعیا ذ باﷲ رب العالمین(ہذا مختصر) |
تنبیہ نہم:نصوص ائمہ کرام وعلمائے اعلام میں:
نص ۱ تا ۵:امام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد بن الہمام فتح القدیر پھر علامہ زین بن نجیم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع