30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وقال ویلکما من امرکما بھذا قالا ربنا یعنیان کسرٰی فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لکن ربی امرنی باعفاء لحیتی وقص شواربی [1]۔ |
نظر فرماتے کراہت آئی اور فرمایا خرابی ہو تمھارے لئے کس نے تمھیں اس کاحکم دیا۔وہ بولے ہمارے رب یعنی خسرو پرویز خبیث نے۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا مگر مجھے میرے رب نے داڑھی بڑھانے اور لبیں تراشنے کا حکم فرمایا۔ |
مسلمان اس حدیث کو یاد رکھیں کہ بانویہ خرخسرہ اس وقت تك نہ اسلام لائے تھے نہ احکام اسلام سے آگاہ تھے ان کی یہ وضع دیکھ کر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی صورت دیکھنے سے کراہت کی تو جو مسلمان احکام حضور جان بوجھ کر مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے خلاف مجوسیوں کے موافق ایسی گندی صورت بنائے وہ کس قدر حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی کراہیت وبیزاری کا باعث ہوگا۔آدمی جس حال پر مرتا ہے اسی حال پر اٹھتا ہے۔اگر روزقیامت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ مجوس کی صورت دیکھ کر نگاہ فرمانے سے کراہیت فرمائی تو یقین جان کہ تیرا ٹھکاناکہیں نہ رہا،مسلمان کی پناہ،امان،نجات،رستگاری جو کچھ ہے ان کی نظر رحمت میں ہے،اﷲ کی پناہ اس بری گھڑی سے کہ وہ نظر فرماتے کراہیت لائیں۔والعیاذ باﷲ ارحم الراحمین،اس کے بعد حدیث میں معجزہ مصطفی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کا ظہور خسرو پرویز مردود کا ہلاك باذان وبانویہ وخرخسرہ و غیرہم بہت اہل یمن کا مشرف باسلام ہونا مذکو رہے۔رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔
حدیث ۱۱:سنن نسائی شریف میں ہے:
|
اخبرنا محمد بن سلمۃ(ثقۃ ثبت)ثنا ابن وہب(ثقۃ حافظ عابد)عن حیوۃ بن شریح(ثقۃ ثبت فقیہ زاھد)وذکر اخرقبلہ عن عیاش بن عباس(القتبانی ثقۃ)ان شییم |
محمد بن سلمہ نے ہم کو بتایا اور وہ معتبر اور عادل راوی ہے۔ابن وہب نے ہم سے بیان کیا وہ مستند،حافظ اور عبادت گزار راوی ہے اس نے حیوۃ ابن شریح سے روایت کی جبکہ وہ معتبر،عادل،فقیہ اور زاہد یعنی دنیا سے بے رغبتی کرنے والا راوی ہے۔دوسروں نے اسے عیاش بن عباس سے پہلے ذکر کیا ہے۔یہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع