30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۸:ابوعبید اﷲ محمد بن مخلد دوری اپنے جزء حدیثی میں ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
خذوا من عرض لحاکم واعفوا طولھا [1]۔ |
داڑھیوں کے عرض سے لو اور ان کے طول کو معاف رکھو، |
حدیث ۹:خطیب بغدادی ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایاخذن احدکم من طول لحیتہ [2]۔ |
ہر گز کوئی شخص اپنی داڑھی کے طول سے کم نہ کرے۔ |
حدیث ۱۰:ابن سعد طبقات میں عبداﷲ بن عبداﷲ سے مرسلا راوی۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لکن ربی امرنی ان احفی شاربی واعفی لحیتی [3]۔ |
مگر مجھے میرے رب نے حکم فرمایا کہ میں اپنی لبیں پست کروں اور داڑھی بڑھاؤں۔ |
اس حدیث کا واقعہ وہ ہے جو کتاب الخمیس فی احوال الانفس نفیس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وغیرہ کتب معتمدہ میں ہے کہ جب حضور پر نور سیدیوم النشور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہدایت اسلام کے فرامین بنام سلاطین جہاں نافذ فرمائے قیصر ملك روم نے تصدیق نبوت کی مگر بجہت دنیا اسلام نہ لایا مقوقش بادشاہ مصر نے شقہ والا کی کمال تعظیم کی اور ہدایا حاضر بارگاہ رسالت کئے سگ ایران خسرو پرویز قتلہ اﷲ نے فرمان اقدس چاك کردیا اور باذان صوبہ یمن کو لکھا دو۲ مضبوط آدمی بھیج کر انھیں یہاں بلائے۔باذان نے اپنے داروغہ بانویہ اور ایك پارسی خرخسرہ نامی کو مدینہ طیبہ روانہ کیا۔
|
انھما حین دخلا علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کانا قد حلق لحاھما واعفیا شواربھما فکرہ النظر الیھما |
یہ دونوں جب بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے داڑھیاں منڈائے اور مونچھیں بڑھائے ہوئے تھے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ان کی طرف |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع